قومی

Adani Energy Solutions reports strong growth: اڈانی انرجی سلیوشنز نے اپریل تا ستمبر ششماہی میں مضبوط نمو درج کی، پی اے ٹی میں 42 فیصد اضافہ

نئی دہلی: اڈانی انرجی سلیوشنز لمیٹڈ (AESL) نے پیر کے روز مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی (اپریل تا ستمبر) کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی مجموعی آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد بڑھ کر 13,793 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ مالی سال 26 کی دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں اس کی آمدنی 6 فیصد بڑھ کر 6,767 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جس کی وجہ مستحکم آپریشنل کارکردگی بتائی گئی ہے۔

ایڈجسٹڈ پی اے ٹی میں 42 فیصد اضافہ

رپورٹ کے مطابق مالی سال 26 کی پہلی ششماہی میں ایڈجسٹڈ پی اے ٹی (یعنی ٹیکس کے بعد منافع) 42 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1,096 کروڑ روپے ہو گیا۔ کمپنی نے اس اضافہ کی وجوہات میں دو ہندسوں میں ای بی آئی ٹی ڈی اے کی ترقی، متوازن فرسودگی (Depreciation) اور سود کی ادائیگی میں معمولی اضافہ کو اہم عوامل قرار دیا۔

دوسری سہ ماہی میں ای بی آئی ٹی ڈی اے 12 فیصد بڑھا

ای ایس ایل نے اسٹاک ایکسچینج میں فائلنگ کے دوران بتایا کہ ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن اور اسمارٹ میٹر شعبوں کی بہتر کارکردگی کے سبب دوسری سہ ماہی میں پی اے ٹی 21 فیصد بڑھ کر 557 کروڑ روپے رہا، جبکہ ای بی آئی ٹی ڈی اے (EBITDA) میں 12 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا، جو 2,126 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

کمپنی کے سربراہان کے بیانات

اے ای ایس ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر انل سردانا نے کہا: ’’اڈانی انرجی سلیوشنز لمیٹڈ ملک کی سب سے بڑی انرجی سلیوشن کمپنی ہے۔ دوسری سہ ماہی میں کمپنی نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کی ہے اور تمام شعبوں میں شاندار ترقی حاصل کی ہے۔‘‘ کمپنی کے سی ای او کندرپ پٹیل نے کہا: ’’ہمیں ایک اور مضبوط سہ ماہی رپورٹ کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ مؤثر زمینی نفاذ، مرکوز آپریشن اور انتظام (O&M) سے سرمایہ جاتی خرچ میں مسلسل ترقی کو فروغ ملا ہے۔‘‘

کیش منافع اور آپریشنل کارکردگی

کمپنی کے مطابق مالی سال 26 کی پہلی ششماہی میں کیش منافع 2,212 کروڑ روپے اور دوسری سہ ماہی میں 1,167 کروڑ روپے رہا۔ کمپنی نے بتایا کہ اس مدت میں اوسط سسٹم دستیابی 99.6 فیصد سے زیادہ رہی جس کی بنیاد پر کمپنی کو 30 کروڑ روپے کی انسنٹیو آمدنی حاصل ہوئی۔ یہ کارکردگی بہتر آپریشن اور دیکھ بھال (Maintenance) کے نظام کی عکاس ہے۔

تعمیراتی پائپ لائن میں اضافہ

کمپنی کے مطابق حالیہ معاہدوں کے بعد اس کی زیر تعمیر ٹرانسمیشن پائپ لائن 60,004 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے جو آئندہ برسوں میں کمپنی کی توسیع اور ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Kumar Kushagra Replacement BCCI Update: رشبھ پنت کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ دورے کے ابتدائی 2 میچوں سے باہر، کمار کشاگرا کی ٹیم میں انٹری

بائیں جانب کھنچاؤ کی وجہ سے پنت نہیں کھیل سکیں گے ابتدائی مقابلے، بی سی…

14 seconds ago

HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ

علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…

41 minutes ago

Ramdas Athawale Criticised Rahul Gandhi: راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کی تحریک صرف لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے ہے: رام داس اٹھاولے

مرکزی وزیر مملکت کا الزام، بار بار مارچ اور ریلیوں سے عام لوگوں کو مشکلات…

1 hour ago

Delhi’s Jantar Mantar de-notification: کیا جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے کا دہلی پولیس کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے؟

سپریم کورٹ نے 2018 میں احتجاج پر مکمل پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محدود…

1 hour ago