اکثر لوگ محسوس کرتے ہیں کہ سردیوں کا موسم آتے ہی سر درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ سردیوں میں درجۂ حرارت کم ہو جاتا ہے اور ٹھنڈی ہوا براہِ راست جسم پر اثر ڈالتی ہے، جس سے جسم کے اندر موجود خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں۔ خون کی نالیوں کے اس سکڑاؤ کی وجہ سے دماغ پر دباؤ بڑھتا ہے اور سر درد شروع ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ جب کوئی شخص باہر کی ٹھنڈی ہوا اور کم درجۂ حرارت سے اچانک کسی گرم جگہ یا ہیٹر والے کمرے میں داخل ہوتا ہے تو ہوا میں نمی کم ہو جاتی ہے۔ اس سے سانس لینے میں دشواری، سائنَس پر دباؤ اور آنکھوں کے پیچھے درد محسوس ہونے لگتا ہے، جو سر درد کی ایک بڑی وجہ بن جاتا ہے۔
سردیوں میں سر درد بڑھنے کی دیگر وجوہات میں ڈی ہائیڈریشن بھی شامل ہے۔ چونکہ اس موسم میں پیاس کم لگتی ہے، اس لیے لوگ پانی کم پیتے ہیں۔ خشک ہوائیں جسم کی نمی کو بھی کم کر دیتی ہیں، جس سے پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور سر درد پیدا ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ سردیوں میں دھوپ کم ملنے کی وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے، جو درد کو کنٹرول کرنے والے ہارمون سیروٹونن کو متاثر کرتی ہے۔ اسی لیے سردیوں میں گرمیوں کے مقابلے میں سر درد کی شکایت زیادہ دیکھی جاتی ہے۔
سردیوں میں سر درد سے بچنے کے طریقے
سردیوں میں سر درد کی شدت کو کم کرنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں۔ جسم میں نمی کی مقدار برقرار رکھیں اور مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں۔ ممکن ہو تو قدرتی روشنی اور دھوپ میں وقت گزاریں تاکہ وٹامن ڈی کی کمی نہ ہو۔ روزانہ ہلکی پھلکی ورزش اور یوگا کریں، اس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔ تیز خوشبوؤں، اسپرے اور شور شرابے سے پرہیز کریں۔ بند کمروں میں ہیٹر مسلسل چلا کر نہ بیٹھیں اور مناسب ہوا داری کا خیال رکھیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پوری نیند لیں، کیونکہ نیند کی کمی بھی سر درد کو بڑھا سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…
سمراٹ چودھری نے مرکز اور ریاست کے درمیان بہتر تال میل کو بہار کی ترقی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی…
امت شاہ کا یہ دورہ دیوالی اور گجراتی نئے سال کی تقریبات کے دوران ہو…
ہماچل پردیش میں بھاکڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ (بی بی ایم بی) کے بجلی کے بقایاجات…
کانگریس لیڈر ادت راج نے سماج میں بڑھتی نفرت اور تلخی پر تشویش ظاہر کرتے…