مصر کے لوگ سب سے زیادہ ہوئے ہلاک
ایک عرب سفارت کارنے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ حج پرجانے والے افراد میں سب سے زیادہ مصریوں کی موت ہوئی ہے۔ مصرمیں گرمی کی وجہ سے کم ازکم 600 افراد ہلاک ہوئے، جو ایک دن پہلے 300 سے زیادہ ہے۔ متعدد ممالک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق، اب تک ہونے والی اموات کی کل تعداد 922 تک پہنچ گئی ہے۔ تیونس کی 70 سالہ مبروکہ بنت سلیم شوشنا ہفتہ کے روزعرفات کی زیارت کے آخری مرحلے کومکمل کرنے کے بعد سے لاپتہ ہیں، ان کے شوہرمحمد نے بدھ کے روزبتایا کہ وہ رجسٹرڈ نہیں تھیں اوران کے پاس سرکاری حج اجازت نامہ نہیں تھا۔ وہ ائیرکنڈیشنڈ سہولیات استعمال نہیں کرسکتیں، جوعازمین کوگرمی سے مہلت دیتی ہیں۔ اس نے بتایا کہ “وہ ایک بوڑھی عورت ہے۔ وہ بہت تھکی ہوئی تھی۔ وہ بھی بہت گرمی محسوس کررہی تھی اوراس کے پاس سونے کی جگہ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسے تمام اسپتالوں میں تلاش کیا۔ اب تک مجھے کوئی سراغ نہیں مل سکا۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔