قومی

FIR against Afzal Ansari: ’’برائی کے خلاف آواز اٹھانے پر دی جاتی ہے دھمکی…نہیں پڑتا کوئی فرق…‘‘، مقدمہ درج ہونے کے بعد افضال انصاری کا بڑا بیان

غازی پور :  مہا کمبھ پر مبینہ تبصرہ کرنے کو لے کر سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  اس پر افضال انصاری نے کہا کہ برائی کے خلاف جو آواز اٹھانے کی بات کرتا ہےاسےدھمکیاں دی جاتی ہیں۔ اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں عوام کا منتخب نمائندہ ہوں اور ایک ذمہ دار شخص کی حیثیت سے عوام سے جڑے ہوئے مسائل کو اٹھاتا رہوں گا۔ ہمیں روکنے کی کوشش کی جائے گی لیکن ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔

’’ملک پر 200 لاکھ کروڑ روپے کے قرض کا بوجھ ‘‘

ایس پی ایم پی نے کہا، ’’ہم وشوا گرو ہیں، لیکن ملک کے پاسپورٹ کی رینکنگ دنیا میں 85ویں نمبر پر آگئی ہے۔ ہم وشوا گرو ہیں، لیکن ہندوستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 86 روپے تک گر گئی ہے۔ ملک 200 لاکھ کروڑ روپے کے قرض میں دبا ہوا ہے، قرض کا سود ادا کرنے کے لیے ہمیں مزید قرض لینا پڑ رہا ہے۔‘‘

دھمکی سے کوئی فرق نہیں پڑتا: افضال

افضال نے کہا کہ ملکی اثاثے نجی ہاتھوں میں بیچے جا رہے ہیں۔ ملک میں انارکی پھیلی ہوئی ہے۔ ریلوے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، لیکن کارروائی کے نام پر کچھ نہیں کیا گیا۔ ریلوے نے توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ میرا ماننا ہے کہ ان سوالوں کو جواٹھائے گا اسے ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ برائی کے خلاف جو آواز اٹھانے کی بات کرتا ہے، اسے دھمکی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، بلکہ وہ  اور نکھرتا ہے۔ اسے توانائی اور طاقت ملتی ہے۔

اب  نرک میں کوئی نہیں بچے گا: افضال

بتا دیں کہ ایس پی ایم پی افضال انصاری نے مہا کمبھ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ، ’’ایسا مانا جاتا ہے کہ مہا کمبھ کے دوران سنگم میں پوتر  اسنان کرنے سے لوگوں کے گناہ دھل جاتے ہیں، بھاری بھیڑ کو دیکھ کرایسا لگتا ہے کہ اب  نرک (جہنم) میں کوئی نہیں بچے گا اور سورگ (جنت) ہاؤس فل ہو جائے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Pahalgam Terror Attack : شاہد آفریدی نے بھارتی فوج پر اٹھائے سوال تو، شیکھر دھون بولے کتنا نیچے اور گرو گے، بھول گئے کار گل جنگ

شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں آفریدی سےجملوں  کی جنگ بند کرنے…

8 minutes ago

ویبھو سوریہ ونشی سے ہارگیا گجرات ٹائٹنس، راجستھان رائلس نے درج کی تاریخی جیت

آئی پی ایل 2025 کے 47ویں میچ میں راجستھان رائلس نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف…

17 minutes ago