قومی

Congress appoints new general secretaries: کانگریس میں بڑا ردوبدل،سید ناصرحسین اور بھوپیش بگھیل کو ملی بڑی ذمہ داری،گیارہ ریاستوں میں نئے انچارج کی تقرری کا اعلان

کانگریس پارٹی میں انتظامی  سطح پر  بڑے رد وبدل کئے گئے ہیں ۔ کانگریس نے کئی سینئر اور تجربہ کار لیڈروں کو نئے جنرل سکریٹری اور انچارج کے طور پر بڑی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ کانگریس صدرملکارجن  کھرگے نے کل تیرہ ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے انچارجوں کا تقرر کیا ہے۔ پارٹی نے بہار، پنجاب اور مدھیہ پردیش سمیت 11 ریاستوں میں نئے انچارجوں کا تقرر کیا ہے۔

ڈاکٹر ناصر حسین اور بھوپیش بگھیل کو بڑی ذمہ داری

کانگریس تنظیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو پنجاب کا جنرل سکریٹری انچارج اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ناصر حسین کو جموں و کشمیر اور لداخ کا جنرل سکریٹری انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ یوپی پردیش کانگریس کے سابق صدر اجے کمار للو کو قومی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے اور انہیں اڈیشہ کا انچارج بنایا گیا ہے۔

وہیں دوسری جانب بہار میں اس سال کے آخر تک انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں کانگریس نے کرشنا الاورو کو بہار کا انچارج مقرر کیا ہے، جو اب تک یوتھ کانگریس کے انچارج تھے۔ کرناٹک کے سینئر لیڈر بی کے ہری پرساد کو ہریانہ کا انچارج اور راجستھان کے سینئر لیڈر ہریش چودھری کو مدھیہ پردیش کا انچارج بنایا گیا ہے۔ میناکشی نٹراجن کو تلنگانہ کا انچارج بنایا گیاہے۔ رجنی پاٹل کو ہماچل پردیش، چندی گڑھ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ انہیں راجیو شکلا کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ کانگریس نے کے راجو کو جھارکھنڈ کا انچارج بنایا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Karnataka 2nd PUC Result 2025: کرناٹک بورڈ سکینڈ پی یو سی کےریزلٹ کا اعلان، 73.4 فیصد طلبہ کامیاب

ریزلٹ ا سکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں اور مستقبل کے حوالے کے لیے پرنٹ آؤٹ…

9 minutes ago

SC will hear petitions against Waqf Act: وقف قانون کے خلاف عرضیوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کی تاریخ طے! جانئے کب ہوگی شنوائی

سپریم کورٹ میں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف…

30 minutes ago