قومی

Arvind Kejriwal Speech: ’ اس دفعہ ہریانہ میں جو بھی حکومت بنے گی ۔۔۔’ اروند کیجریوال کا بڑا دعوی

دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد پہلی بار ہریانہ پہنچنے  عام آدمی پارٹی  کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے یمنا نگر میں روڈ شو کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں جو بھی حکومت بنے گی وہ عام آدمی پارٹی کی حمایت کے بغیر نہیں بنے گی۔

وزیر اعلی  کیجریوال نے کہاکہ ہم نے حساب لگایا کہ ہریانہ اسمبلی انتخاب میں ہماری پارٹی کو  اتنی سیٹیں آ رہی ہیں کہ عام آدمی پارٹی کی حمایت کے بغیر یہاں حکومت نہیں بنے گی۔”

بی جے پی پر نشانہ

جمنا نگر کے جگادھری میں روڈ شو کے دوران کیجریوال نے کہا، “آدرش پال (عاپ امیدوار)  وہ خوشی اور غم میں ساتھ رہمارے ساتھ رہے۔ دوسری طرف وزیر تعلیم ہیں، پورے ہریانہ کا برا حال ہے۔ کنور پال نے پچھلے دس سالوں میں جگادھری میں کچھ نہیں کیا۔ بی جے پی نے سوائے منشیات کو پھیلانے اور بے روزگاری کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔ ہریانہ کے عوام سے گزارش ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی  کو ایک موقع دیں، ہم ہریانہ میں دہلی جیسا تعلیمی نظام بنائیں گے۔

جگادھری کے بعد اروند کیجریوال ڈبوالی، رانیہ، بھیوانی، مہم، پلندری، کلیات، ریواڑی، دادری، اسندھ، بلبھ گڑھ اور بدرا میں بھی انتخابی مہم چلائیں گے۔ عام آدمی پارٹی  نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں تمام 90 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

جیل میں تشدد کیا گیا- اروند کیجریوال

اروند کیجریوال نے کہا کہ ‘انہوں نے مجھے جھوٹے مقدمے میں جیل میں ڈالا، میں پانچ ماہ تک جیل میں رہا’۔ جیل سے سیدھا آپ پاس آ رہا ہوں۔ انہوں نے (بی جے پی) مجھے جیل میں توڑنے کی کوشش کی۔ مجھ پر تشدد کیا، ان کی کوشش تھی کہ مجھے جھکایا جائے کئی دنوں تک دوائیں بند کر دی گئیں۔ لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ میں ہریانہ سے ہوں۔ آپ کسی کو بھی توڑ سکتے ہیں، ہریانہ کے شیروں کو نہیں۔ ہریانہ کے لوگ ان سے بدلہ لیں گے۔ ہریانہ تبدیلی چاہتا ہے۔ گاؤں والے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی  کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ میں لٹمس ٹیسٹ دوں گا۔ میں نے دہلی کے لوگوں سے کہا کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں۔ دہلی کے جب یہ  لوگ کہیں گے کہ میں ایماندار ہوں، تب ہی میں دہلی کے سی ایم کی کرسی پر بیٹھوں گا۔

Amir Equbal

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

15 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago