قومی

آرجے ڈی لیڈر بیما بھارتی کے گھر کی قرقی، گوپال یادوکا قتل معاملے میں ہوئی کارروائی، دروازہ اور کرسیاں تک لے گئی پولیس

بہارمیں سابق وزیراورراشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) لیڈربیما بھارتی کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ پورنیہ پولیس نے ان کے گھرکی قرقی کی ہے۔ عدالت کے حکم پربیما بھارتی کے خلاف پولیس کی یہ کارروائی بھوانی پورکے مشہورتاجرگوپال یادوکا قتل سانحہ میں کی گئی ہے۔ قتل سانحہ میں پولیس نے بیما بھارتی کے شوہراودھیش منڈل اور بیٹے راجا منڈل کو ملزم بنایا تھا۔ اس میں اودھیش منڈل نے عدالت میں سرینڈرکردیا تھا۔ راجا منڈل ابھی بھی فرارہے۔ ایسے میں پورنیہ پولیس نے قرقی ضبطی کی کارروائی کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دی تھی۔ اس کے بعد عدالت کے حکم کے بعد یہ کارروائی ہوئی۔

اس معاملے میں ابھی تک سابق رکن اسمبلی بیما بھارتی کا کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ پورنیہ پولیس سپرنٹنڈنٹ کارتکیہ شرما کا کہنا ہے کہ سابق رکن اسمبلی بیما بھارتی کے شوہراوربیٹے کے خلاف وارنٹ جاری ہوا تھا۔ اس میں اودھیش منڈل نے خودسپردگی کی تھی جبکہ بیٹا راجا منڈل ابھی فرار ہے۔ اس کی وجہ سے قرقی-ضبطی کی کارروائی ہوئی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi’s remarks spark a political row: امریکہ دورے کے دوران راہل گاندھی کے بیانات پر سیاسی گھمسان، میک اِن انڈیا، انتخابات اور خارجہ پالیسی پر حکومت کو نشانہ بنایا

کولمبیا اور شکاگو یونیورسٹی میں ہندوستانی معیشت، انتخابی عمل اور سفارتی حکمت عملی پر اٹھائے…

17 minutes ago

Year-Ender 2026: نہ کسی خیمے میں شمولیت، نہ کسی کا دباؤ، وزیر اعظم مودی کی سفارت کاری سے بھارت کا عالمی اثر و رسوخ مضبوط

امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات اور روس کے ساتھ پرانی شراکت داری برقرار رکھنے کی…

1 hour ago