وقف ترمیمی بل پر بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہر حال میں اس قانون کو ماننا ہی پڑے گا۔ انھوں نے لوک سبھا میں کہا کہ ’’یہاں ایک رکن نے کہہ دیا کہ اقلیتی طبقہ اس قانون کو منظور نہیں کرے گا۔ یہ پارلیمنٹ کا قانون ہے، سب کو قبول کرنا پڑے گا۔ کیسے کوئی بول سکتا ہے کہ اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ قانون حکومت ہند کا ہے، اور اسے قبول کرنا ہی پڑے گا۔‘‘
اس سے قبل کرن رجیجو نے لوک سبھا میں بحث کے دوران کہا کہ 2013 میں دہلی وقف بورڈ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو بھی وقف املاک قرار دے دیا تھا، لیکن یو پی اے حکومت نے اسے ڈینوٹفائی کر دیا تھا۔ اگر موجودہ حکومت ترمیم نہ لاتی تو پارلیمنٹ کی عمارت بھی وقف املاک ہوتی۔
وقف ترمیمی بل کہیں سے بھی غیر آئینی نہیں: روی شنکر پرساد
بی جے پی رہنما روی شنکر پرساد نے وقف ترمیمی بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ایک ساتھ دو متضاد مؤقف اختیار کر رہی ہے، ایک طرف ترمیم کی بات ہو رہی ہے اور دوسری طرف اس کی مخالفت بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 15 میں واضح ہے کہ خواتین کے ساتھ امتیاز نہیں برتا جائے گا اور حکومت اس حوالے سے قانون بنا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بہت سے پسماندہ مسلمان ہیں، جنہیں وقف کے انتظام میں مواقع نہیں ملتے۔ اگر یہ بل انہیں موقع فراہم کرنے کا راستہ کھولتا ہے تو اپوزیشن کو اس پر اعتراض کیوں ہے؟ روی شنکر پرساد نے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وقف کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے یا انہیں ضائع کیا جا رہا ہے تو آرٹیکل 25 کے تحت قانون سازی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل مکمل طور پر آئینی ہے اور اسے غیر آئینی قرار دینا غلط ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
یونیورسٹی کے 10 فیکلٹیز کے طلبہ کو مجموعی طور پر 2,320 ڈگریاں دی گئیں، جن…
ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…
دہلی میں مظاہروں کے بعد زیر بحث آنے والی قانونی اصطلاحات کو سمجھیں، نئے فوجداری…
پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…
منیشا کوئرالا نے خواتین سمیت سبھی لوگوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل…
ڈاکٹر شالنی علی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی…