قومی

Theft from Moving Truck: یہ فاسٹ اینڈ فیوریس سے زیادہ خطرناک ہے، چلتی گاڑی سے سامان چوری کرنے کا  یہ انوکھا ویڈیو ہوا سوشل میڈیا پروائرل ؟

  فاسٹ اینڈ فیوریس فلم تو آپ سب نے دیکھی ہوگی ،لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو فاسٹ اینڈ فیوریس کو بھی مات  دیتی  ہوئی نظر آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں تین چور چلتے ہوئے ٹرک سے چوری کرتے نظر آ رہے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ویڈیو میں کیا ہے۔

چلتے ٹرک سے چوری کرنے یہ انوکھا واقعہ

دراصل وائرل ہو رہی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک ٹرک ہائی وے پر تیز رفتار سے اپنی منزل کی طرف جارہاہے، جسے اس بات کا علم نہیں کہ اس پر سوار تین لوگ چوری کر رہے ہیں۔ ان تینوں چوروں کا چوری کا طریقہ بہت خطرناک ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار ان تین چوروں میں سے دو لوگ چلتے ٹرک پر چڑھ گئے۔ ایسے میں ایک چور موٹر سائیکل کو ٹرک کے بالکل پیچھے چلاتا رہتا ہے۔ دو چور ٹرک کی چھت پر جاتے ہیں، کپڑا پھاڑ کر ایک بڑا بیگ چرا کر نیچے پھینک دیتے ہیں۔ اس کے بعد وہ بہت احتیاط سے چلتے ٹرک سے نیچے اترتے ہیں اور بائیک پر بیٹھ جاتے ہیں ۔ یہ پورا واقعہ ٹرک کے پیچھے گاڑی میں بیٹھے ایک شخص نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔ اس سے قبل بھی اس طرح کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں ۔جن میں چوروں نے انتہائی خطرناک طریقے سے چوری کی وارداتیں کی ہیں۔

ویڈیو دیکھئیے

 مختلف یوزرس کے ردعمل

ویڈیو کو @GaurangBhardwa1 نام کے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ جسے اب تک 56 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، اور 61 ہزار سے زائد بار لائیک کیا جا چکا ہے۔یوزرنے  اس ویڈیو پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا… سب ساتھ ہیں، چور، کار کا مالک اور ٹرک کا مالک۔ ایک اور یوزرنے لکھا… امریکی فاسٹ اینڈ فیوریس بناتے ہیں، انڈیا میں ہم صرف ایک موٹر سائیکل کے ساتھ جا سکتے ہیں۔ تو ایک اور یوزرنے لکھا… اب میں جانتا ہوں کہ میرا آرڈر کیوں نہیں پہنچتا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

32 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago