بھارت ایکسپریس۔
رائے پور میں سوامی ابھیشیک برہما چاری نے کہا کہ سناتن دھرم میں برداشت کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ہندوستان کے وقار میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ نوجوانوں کو بھگوان رام کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ سناتن دھرم ہمیں سب کا احترام کرنا سکھاتا ہے۔ سوامی نے کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ ہمیں بابا وشوناتھ کے آشیرواد حاصل ہے۔
سوامی ابھیشیک برہما چاری نے کہا کہ ہمیں سنسکرت زبان کے فروغ کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے، عام لوگ بھی جب اپنی ذمہ داریوں کے تئیں بیدار ہونگے اور اپنی ذمہ داریوں کی تکیمل کے لئے پابند عہد ہونگے تبھی جاکر ہم ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں،اس کے لئے سب کو کام کرنا ہو گا۔ ملک کے مفاد کے لئے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، اس کے لیے سب کو چوکنا رہنا ہوگا۔
سوامی ابھیشیک برہما چاری نے کہا کہ چھتیس گڑھ بھگوان رام کے نانا ہے، یہاں کی زمین پوجا کی جاتی ہے۔ سوامی نے کہا کہ مذہب کی تبدیلی ایک سنگین بیماری کے طور پر بڑھ رہی ہے۔ چھتیس گڑھ میں مذہب کی تبدیلی کو روکنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…