قومی

Supreme Court: سپریم کورٹ نے کیرالہ یوتھ کانگریس ورکر شعیب کے قتل کیس کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو کردیا مسترد

Supreme Court: سپریم کورٹ نے کیرالہ کے کنور ضلع سے تعلق رکھنے والے یوتھ کانگریس کارکن کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کیرالہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کیرالہ پولیس نے پہلے ہی کئی لوگوں کو ملزم بناتے ہوئے چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ ایسے میں اس وقت معاملے میں مداخلت کا کوئی جواز نہیں ہے۔

کیرالہ ہائی کورٹ نے شعیب کے قتل کی سی بی آئی جانچ کے سنگل بنچ کے حکم کو منسوخ کر دیا تھا۔ شعیب کے والدین سی پی محمد اور ایس پی رضیہ نے کیرالہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں- PM Modi’s 3-day US visit ends: پی ایم مودی کا 3 روزہ امریکی دورہ ختم، دو طرفہ مذاکرات کے بعد بھارت روانہ، کہا-نتیجہ خیز رہا دورہ

یوتھ کانگریس کارکن شعیب کا مبینہ طور پر سی پی ایس کارکنوں نے 12 فروری 2018 کو چائے کی دکان پر قتل کر دیا تھا۔ شعیب کے والدین نے سنگل بنچ کو بتایا کہ صرف 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور قتل کی سازش میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے کوئی موثر تفتیش نہیں کی گئی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

16 minutes ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

33 minutes ago