قومی

ST Hasan on Muslim Reservation: یو پی میں ’مسلم ریزرویشن’ کو لے کر گھماسان جاری،سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم مودی کا ذکر کرتے ہوئے دیا یہ بیان

اترپردیش کی یوگی حکومت ریاست میں مسلمانوں کو او بی سی کوٹے میں دیے جانے والے ریزرویشن کا جائزہ لے سکتی ہے۔ اب سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ مسلم ریزرویشن کے تعلق سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ  ایس ٹی حسن نے کہا کہ مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن پر صرف وزیر اعظم نریندر مودی کو مسئلہ درپیش ہے اور کسی ہندو بھائی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پی ایم مودی ہندوؤں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے والے بیانات دے رہے ہیں، انہوں نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کرکے حکومت حاصل کی ہے۔

ایس پی سماجوادی پارٹی کے رکن پا رلیمنٹ نے کہا کہ اب ہندو بھائی ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، کوئی طاقت ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کر سکتی۔ پی ایم مودی اپنی شکست سے گھبرائے ہوئے ہیں، اسی لیے وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ ایس پی رکن پارلیمنٹ نے سوال کیا کہ کیا ملک کے مسلمان ملک کے شہری نہیں ہیں؟ کیا ملک کی آزادی کے لیے ہندو بھائیوں کے ساتھ مسلمانوں نے اپنا خون نہیں دیا؟ جنگ آزادی میں سچر کمیٹی کی رپورٹ بتاتی ہے کہ آج ملک میں مسلمان سب سے زیادہ مظلوم ہیں، اس لیے اگر کوئی ان کی ترقی کے لیے 4 فیصد ریزرویشن دے رہا ہے، تو پی ایم مودی اتنے پریشان کیوں ہیں۔

ذرائع کی مانیں تو سماج وادی پارٹی کی حکومت میں مسلم ریزرویشن کے قوانین بنائے گئے تھے اور جن کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ اس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوپی میں 24 سے زیادہ مسلم ذاتوں کو او بی سی کوٹے میں ریزرویشن ملتا ہے۔ یوپی میں او بی سی کو دیئے گئے 27 فیصد ریزرویشن میں مسلمانوں کی تقریباً دو درجن ذاتوں کو پسماندہ طبقے کے کوٹے میں ریزرویشن دیا گیا تھا۔ اب یوگی حکومت کے جائزہ کو لے کر یہ مسئلہ یوپی کی سیاست میں زور پکڑ گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

3 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago