دہلی میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے سی پی پی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے دہلی کے لوگوں سے جذباتی اپیل کی ہے۔ کانگریس کی سابق قومی صدر نے کہا کہ آپ کا ایک ایک ووٹ روزگار پیدا کرے گا، مہنگائی کو کم کرے گا، خواتین کو بااختیار بنائے گا اور سنہرے مستقبل میں برابری اور مساوات کا ہندوستان بنائے گا۔سونیا گاندھی نے کہا، ‘میرے پیارے دہلی کے لوگو، یہ بہت اہم الیکشن ہے۔ یہ الیکشن ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ الیکشن بے روزگاری، مہنگائی، آئینی اداروں پر حملے جیسے مسائل پر لڑا جا رہا ہے۔ اس لڑائی میں آپ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آپ کا ہر ووٹ روزگار پیدا کرے گا، مہنگائی کو کم کرے گا، خواتین کو بااختیار بنائے گا اور ایک روشن مستقبل میں برابری اور مساوات کا ہندوستان بنائے گا۔سونیا گاندھی نے کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ دہلی کی ساتوں سیٹوں پر کانگریس اور انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔
اس سے پہلے ہریانہ کے پانی پت میں کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کسانوں کا ملک ہے۔ کسان اس ملک کی روح ہیں۔ اندرا گاندھی جی آپ کے لیے سبز انقلاب لائی تھیں، تاکہ کسان خود انحصار بن سکیں۔ اسی دوران نریندر مودی آپ کے لیے کالے قوانین لائے، جس کے خلاف آپ مہینوں دہلی بارڈر پر بیٹھے رہے۔ لیکن نریندر مودی سمیت بی جے پی کا ایک بھی لیڈر آپ سے ملنے نہیں آیا۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ مہابھارت کی سرزمین ہے۔ یہاں سے ہم نے بھگوت گیتا کا سبق سیکھا ہے۔ اس نے ہمیں انصاف اور ناانصافی کے خلاف لڑنا سکھایا ہے۔ کھیل کا میدان ہو، یامیدان جنگ ، ہریانہ کے لوگ اپنے خون پسینے سے محنت کرتے ہیں۔
وہیں راہل گاندھی نے دہلی کے لوگوں سے کہا کہ آج غریب خاندانوں کے لوگوں کو کنٹریکٹ پر کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ جس میں زیادہ تر لوگ دلت، پسماندہ اور قبائلی طبقات سے آتے ہیں۔ اسی لیے کانگریس نے گارنٹی دی ہے – ہم سرکاری ملازمتوں اور پی ایس یوزمیں ٹھیکیداری نظام کو روکیں گے۔ ہم باپو کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ناانصافی کو شکست دیں گے۔ آئین کا تحفظ کریں گے، جمہوریت کو بچائیں گے۔ آپ کو بتا دیں، دہلی کی تمام سات سیٹوں پر چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نتائج 4 جون کو آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…