قومی

The Sabarmati Screening in JNU Campus: جے این یو میں ’دی سابرمتی رپورٹ‘ کی اسکریننگ کے دوران زبردست ہنگامہ، اے بی وی پی نے لیفٹ پرلگایا پتھر بازی کرنے کا الزام

نئی دہلی: دہلی کی جواہرلال نہرویونیورسٹی (جے این یو) میں ’دی سابرمتی کی رپورٹ‘ کی اسکریننگ کے دوران جم کرہنگامہ آرائی ہوئی۔ اس دوران پتھربازی بھی ہوئی۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے طلبا کا الزام ہے کہ لیفٹ کے طلبا ہمیشہ اے بی وی پی کے پروگراموں میں رخنہ اندازی کرتے رہتے ہیں اورآج بھی لیفٹ کے طلبا کی طرف سے پتھربازی ہوئی ہے۔ اے بی وی پی کے ایک طلبا نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لیفٹ کے طلبا بارباریہی کرتے ہیں۔ اس سے پہلے جب ہم نے ایک فلم کی اسکریننگ رکھی تھی تب بھی ان کی طرف س ایسا ہی کیا گیا تھا۔ اس میں ایک گارڈ کے پیرمیں چوٹ آئی تھی۔

الزام ہے کہ آج بھی لیفٹ کے طلبا کی طرف سے پتھربازی کی گئی، جس میں کئی طلبا کوچوٹیں آئی ہیں۔ اے بی وی پی کے طلبا نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ لیفٹ کا سیٹ طریقہ ہے۔ باہرتویہ لوگ ڈیبیٹ کی بات کرتے ہیں، لیکن جب بھی اے بی وی پی ایسے پروگرام کرتی ہے تویہ لوگ شرپسندی کرتے ہیں۔ سال 17-2016 اور2018 میں بھی ہم نے ایسی فلم اسکریننگ کرائی تھی، تب بھی لیفٹ نے نہ صرف تار کاٹے بلکہ اے بی وی پی کے طلبا کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔

دھیرج سرنا کی ہدایت کاری اور رشی کھنہ اورردھی ڈوگرا کی اداکاری والی ’دی سابرمتی کی رپورٹ‘، 27 فروری 2002 کو گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس میں آگ لگنے کے حادثہ کے مبینہ پس منظرمیں بنائی گئی ہے۔ اس میں ایک مذہبی تقریب میں حصہ لینے کے بعد ایودھیا سے لوٹ رہے 59 عقیدتمندوں (شردھالوؤں) کی موت ہوگئی تھی۔ حالانکہ اس فلم میں یکطرفہ دکھانے کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے یہ تنازعہ کا شکارہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں مسلمانوں کے خلاف ماحول بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم کوایکتا کپورنے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم ایک صحافی کی کہانی بیان کرتی ہے، تووہیں سچائی اجاگرکرنے کی کوشش کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ریلیزہونے کے بعد سے سرخیوں میں ہے فلم

واضح رہے کہ وکرانت میسی کی فلم ’دی سابرمتی رپورٹ‘ گزشتہ دنوں کافی سرخیوں میں رہی۔ سال 2002 میں ہوئے گجرات فسادات پر مبنی یہ فلم کافی سرخیوں میں رہی ہے۔ وزیراعظم مودی نے بھی یہ فلم دیکھی۔ اس کے علاوہ اس فلم کوکوکئی بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں ٹیکس فری بھی کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی لیڈران کی طرف سے فلم دکھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی لیڈران بھی چاہتے ہیں کہ اس فلم کو لوگوں کو خوب دکھائی جائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

11 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

11 hours ago