بھارت ایکسپریس اردو۔
جاپان کے کیوشو جزیرے میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ اس زلزلے کے بعد جاپان نے ممکنہ سونامی سے خبردارکیا گیا ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، جنوب مغربی جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کی شدت 6.9 ہے۔ ابھی تک اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ افسران نے کئی علاقوں کے لئے سنامی کی وارننگ جاری کی۔ یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹرتھی۔ اس سے قبل گزشتہ سال 8 اگست کو جاپان میں 6.9 اور 7.1 کی شدت کے دوطاقتورزلزلوں نے کیوشواورشیکوکوکے جنوب مغربی جزائرکو ہلا کررکھ دیا تھا۔
دنیا کومسلسل لگ رہے ہیں زلزلے کے جھٹکے
حال ہی میں تبت کے اندر 6 زلزلے آئے۔ ان میں 7 جنوری کو آئے 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے نے زبردست تباہی مچائی۔ 126 افراد کی موت ہوگئی اور بھاری تباہی ہوئی، کئی گھرمنہدم ہوگئے۔ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ اس زلزلے کا اثرہندوستان میں بھی دیکھنےکو ملا تھا۔ زلزلے کا مرکزتبت کی ٹنگری کاؤنٹی میں تھا، جس سے بڑے پیمانے پرخوف وہراس پھیل گیا۔ پورے علاقے میں عمارتیں لرزنے لگیں اورہندوستان، نیپال اوربھوٹان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
الیکشن کمیشن نے نئی دہلی سے بی جے پی امیدوار پرویش ورما کے خلاف کارروائی…
وزیراعظم نے یہاں لوہڑی تقریب کے بعد ایک دوسری تقریب میں بھی شرکت کی۔وزیر اعظم…
دو ریاستی حل پر بھی بات چیت تیز کردی گئی ہے۔ناروے کی وزارتِ خارجہ نے…
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایودھیا میں بھگوان…
خان سر نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح طور…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے راہل گاندھی پر جوابی حملہ کیا…