قومی

PM Modi participates in Lohri celebrations: لوہڑی منانے کیلئے دہلی کے نارائنا گاوں پہنچے پی ایم مودی، پونگل کی تقریب کا بھی بنے حصہ، عوام کو دی مبارکباد

وزیر اعظم مودی لوہڑی کی تقریبات میں شرکت کے لیے دہلی کے نارائنا گاؤں پہنچے۔یہاں  وزیر اعظم نے لوہڑی کی آگ روشن کی اور مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ پی ایم نے آگ جلاتے ہوئے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں۔

پی ایم مودی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ لوہری تمام لوگوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر شمالی ہندوستان کے لوگوں کے لیے۔ یہ تجدید اور امید کی علامت ہے۔ اس کا تعلق زراعت اور ہمارے محنتی کسانوں سے بھی ہے۔سب کو لوہڑی مبارک۔پی ایم مودی نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ آج شام مجھے دہلی کے نارائنا میں ایک لوہڑی تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین نے تقریبات میں شرکت کی۔

آپ کو بتادیں کہ وزیراعظم نے یہاں لوہڑی تقریب کے بعد ایک دوسری تقریب میں بھی شرکت کی۔وزیر اعظم نے مرکزی وزیر کے گھر پر پونگل کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔نارائنا جانے سے پہلے وزیر اعظم مودی پونگل کی تقریبات میں شرکت کے لیے دہلی میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔اس دوران اداکار چرنجیوی، مرکزی وزیر ایل مروگن اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی یہاں تقریب میں شرکت کی۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بھی اس میں شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

9 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

9 hours ago