علاقائی

Milkipur By Poll: بی جے پی نے ملکی پور ضمنی انتخاب کے لیے کیا امیدوار کا اعلان، اس لیڈر پر کیا اعتماد کا اظہار

 نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتر پردیش کے ایودھیا میں ملکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی نے چندر بھان پاسوان کو ملکی پور سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

پاسوان اس وقت ضلع پنچایت ممبر کے نمائندے ہیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ کے دستخط شدہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے یوپی میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے چندر بھانو پاسوان کے نام کو منظوری دے دی ہے۔

سماج وادی پارٹی اس سیٹ کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر چکی ہے۔ ایس پی نے فیض آباد لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد کے بیٹے اجیت پرساد کو اس سیٹ پر نامزد کیا ہے۔

اودھیش کا دعویٰ- میرا بیٹا کرے گا تاریخ رقم 

دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد کو یقین ہے کہ ان کا بیٹا اجیت ملکی پور میں جیت کر تاریخ رقم کرے گا۔ یہاں 5 فروری کو ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ اتوار کو ایس پی ایم پی نے کہا تھا کہ میرا بیٹا ملکی پور اسمبلی سیٹ سے الیکشن جیت کر تاریخ رقم کرے گا۔ ایودھیا سیٹ کا ملک اور دنیا میں چرچا ہے۔ لوگوں میں ایک سوال پیدا ہوا ہے کہ میں الیکشن کیسے جیتا اور بی جے پی کیسے ہاری؟ کیونکہ یہ لوگ کہتے تھے کہ وہ شری رام کو اپنے ساتھ لائے ہیں ۔ لیکن شری رام میرے ساتھ تھے۔ ہم نے ایودھیا میں جیت کر تاریخ رقم کی۔

اودھیش پرساد نے کہا کہ اس سیٹ (ایودھیا) پر جیت کے بعد ملکی پور اسمبلی سیٹ خالی ہو گئی تھی۔ ووٹروں کو یقین تھا کہ انتخابات جلد ہوں گے لیکن بی جے پی نے الیکشن نہیں ہونے دیا۔ اب الیکشن کمیشن نے اس کا اعلان کر دیا ہے۔ 5 فروری کو یہاں کے لوگ میرے بیٹے، سماج وادی پارٹی کے امیدوار اجیت پرساد کی حمایت میں ووٹ دیں گے۔ یہاں سے سماج وادی پارٹی کی جیت کا پیغام 2027 کے اسمبلی انتخابات تک پہنچے گا۔ انڈیا بلاک حکومت 2027 میں تشکیل پائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Places of Worship Act: کیا ختم ہو جائے گا عبادت گاہوں کا ایکٹ ؟ مودی حکومت کے موقف پر وزیر قانون کا بڑا اشارہ

مرکزی وزیر نے عبادت گاہوں کے ایکٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا…

17 minutes ago

Nawaf Salam all set to become Lebanon’s PM: لبنان کے نئے وزیراعظم ہوں گے عالمی عدالت انصاف کے جج جسٹس نواف سلام

نواف سلام لبنان سے باہر ہیں وہ آج  وطن واپس پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ…

2 hours ago