قومی

Haj 2025: بھارت اور سعودی عرب میں حج کے حوالے سے طے ہوا معاہدہ، جانئے اس سال کتنا طے ہوا کوٹہ؟

Haj 2025: ہندوستان سے بڑی تعداد میں لوگ حج پر جاتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر سعودی عرب اور بھارت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ہندوستانی عازمین کے لیے حج کی آسانی کو یقینی بنانے کے لیے، حج 2025 نامی دو طرفہ معاہدے پر آج دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے پر اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے درمیان دستخط ہوئے۔ یہ معاہدہ آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں طے پایا۔

دونوں ممالک کے درمیان معاہدے میں کیا ہے؟

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے حج 2025 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی عازمین حج کے لیے ایک محفوظ، آسان اور تسلی بخش حج کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایک لاکھ 75 ہزار افراد ادا کریں گے فریضہ حج

سعودی عرب نے 2025 کے لیے ہندوستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 75 ہزار 25 مقرر کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان سے اتنی بڑی تعداد میں لوگ حج کے لیے سعودی عرب جا سکیں گے۔ حکومت اس سال حج کے لیے کوٹہ میں مزید 10,000 اضافے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ لیکن اس بار بھی سعودی نے کم و بیش وہی کوٹہ تیار کیا ہے جو پچھلے سال تھا۔

ہندوستان سے ہلاک ہوئے تھے98 افراد

گزشتہ سال بھی 1 لاکھ 75 ہزار افراد حج کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ ان میں سے 98 ہندوستانی جو حج پر گئے تھے ان کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع ہندوستان کی وزارت خارجہ نے دی۔ یہ اموات قدرتی وجوہات، پرانی بیماریوں اور بڑھاپے کی وجہ سے ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں- JMI & Physics Wallah discuss for a Centre: جامعہ ملیہ اسلامیہ اور فیزیکس والا کا، جامعہ میں سینٹر آف ایکسلینس کے قیام کے امکانات پر غور و خوض

گزشتہ سال ہلاک ہوئے900 افراد

سعودی عرب میں گزشتہ سال حج کے دوران کم از کم 900 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں 98 ہندوستانی تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حج پر جانے سے پہلے لوگوں کو ایک معاہدے پر دستخط کرنے ہوتے ہیں۔ اس کے تحت سعودی عرب میں کسی کی موت ہو جائے تو اس کی لاش کو وہیں دفن کیا جاتا ہے۔ وہ واپس نہیں آ سکتا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

BPSC Recruitment 2026: بہار پبلک سروس کمیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے 147 عہدوں پر تقرری کیلئے نوٹیفکیشن جاری، 15 دسمبر سے درخواستیں شروع

امیدواروں کا انتخاب درخواستوں کی جانچ، تحریری امتحان، انٹرویو اور دستاویزات کی تصدیق کی بنیاد…

16 minutes ago

BJP holds two-day organisational workshop: بی جے پی کی دو روزہ تنظیمی ورکشاپ شروع، افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت

پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…

1 hour ago

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

2 hours ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

2 hours ago