رانچی: لوک سبھا انتخابات: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کے روز دعوی کیا کہ جھارکھنڈ کے لوگ سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کے ساتھ ہونے والی ‘ناانصافی’ کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کی ‘اولگولان نیائے’ ریلی میں شرکت کے لیے رانچی پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا مقصد ملک اور آئین کو بچانے کے لیے بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا جھارکھنڈ کے لوگ بی جے پی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ ہمارا مقصد ملک، جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ششی تھرور کے خلاف مقدمہ درج، بی جے پی امیدوار راجیو چندر شیکھر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کا الزام
اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ میں شامل جماعتوں کے اتحاد کا دعویٰ کرتے ہوئے یادو نے کہا، “400 سیٹ کی فلم لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی فلاپ ہو گئی ہے۔”
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی کارکردگی بالکل بھی اچھی نہیں…
پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…
بی جے پی نے الیکشن کے اعلان سے قبل پہلی فہرست بھی 29 امیدواروں کی…
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…
انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…
وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ…