قومی

Operation Kaveri: جنگ زدہ سوڈان سے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کا مشن جاری، 754 ہندوستانی وطن واپس

Operation Kaveri:  تشدد سے متاثرہ سوڈان سے ہندوستانیوں کو نکالنے کی مہم ‘آپریشن کاویری’ کے تحت جمعہ کو 754 شہریوں کو گھر لایا گیا۔ فضائیہ کا C-17 طیارہ 392 شہریوں کو نئی دہلی لے کر آیا جبکہ 362 ہندوستانی شہریوں کا ایک اور گروپ بنگلورو پہنچا۔ اس مہم کے تحت نکالے گئے ہندوستانی شہریوں کو سوڈان سے سعودی عرب کے شہر جدہ اور پھر وہاں سے ہندوستان لایا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا، “392 مسافروں کے ساتھ ایک اور C-17 طیارہ نئی دہلی پہنچ گیا ہے۔”

362 ہندوستانی بنگلورو پہنچے

ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، “آپریشن کاویری کے تحت بنگلورو پہنچنے والے 362 ہندوستانیوں کا استقبال ہے۔” جبکہ دوسرے بیچ میں 246 شہریوں کو اگلے ہی دن C-17 گلوب ماسٹر کے ذریعے ممبئی لایا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کل 1,360 ہندوستانیوں کو گھر لایا گیا ہے۔ سوڈان میں فوج اور نیم فوجی گروپ کے درمیان اقتدار کے حصول کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔ تاہم دونوں فریقین کے 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر رضامندی کے بعد بھارت نے وہاں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں– Karnataka assembly election 2023: کھڑگے نے پی ایم مودی کو لے کر دیا متنازعہ بیان، امت شاہ برہم، کہا- کانگریسی کھو چکے ہیں دماغ

ہندوستانی بحریہ کے تین جہاز آئی این ایس سومیدھا، آئی این ایس تیگ اور آئی این ایس ترکش آپریشن کاویری میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فضائیہ کے دو C130J طیارے بھی اس مہم میں شامل ہیں۔ بھارت نے سوڈان کی صورتحال کے حوالے سے نئی دہلی میں چوبیس گھنٹے کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کنٹرول روم پورٹ سوڈان اور دوسرا سعودی عرب کے شہر جدہ میں قائم کیا گیا ہے۔

خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے بتایا تھا کہ سوڈان میں سیکورٹی سے متعلق زمینی صورتحال انتہائی غیر مستحکم اور غیر متوقع ہے اور ہندوستان کی ترجیح وہاں رہنے والے اپنے شہریوں کو محفوظ طریقے سے نکالنا ہے۔ کواترا نے کہا تھا، “وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایات کے مطابق، ہماری پوری کوشش ہے کہ تنازعات کے علاقے میں پھنسے ہوئے تمام شہریوں کو محفوظ طریقے سے اور جلدی سے نکالا جائے اور پھر انہیں ہندوستان لانے کے انتظامات کیے جائیں۔ ”

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

10 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

17 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

54 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago