دہلی ہائی کورٹ 20 مارچ کو ایک عرضی پر سماعت کرے گی ۔جس میں قومی راجدھانی میں جنگلات کی حفاظت کے لیے مناسب افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پچھلی سماعت میں عدالت کی طرف سے بار بار کی ہدایات کے باوجود اپنا جواب داخل نہ کرنے پر دہلی حکومت پر 50،000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ حکام کی جانب سے کیس میں جواب داخل نہ کرنے کی کوئی معقول وجہ نہیں بتائی گئی اور عدالت کی ہدایات پر عمل نہ کرنا عدالت کے وقار کے خلاف ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے دہلی حکومت پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سبرامنیم پرساد کی بنچ نے کہا کہ حکام نے کیس میں جواب داخل نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ بنچ نے کہا کہ 2 اگست 2023 اور 21 ستمبر 2023 کے احکامات کے باوجود حکومت نے اپنا جواب داخل نہیں کیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکومت نے جواب داخل نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ دوسری ریاستوں سے معلومات مانگی جا رہی ہیں۔ اس پر الدات نے کہا کہ یہ کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہتر حفاظتی سامان، ہتھیاروں اور فارسٹ رینجرز اور فارسٹ گارڈز کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…