مویشیوں کی اسمگلنگ کیس: سپریم کورٹ مغربی بنگال ترنمول کانگریس لیڈر انوبرت منڈل کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر 20 مارچ کو سماعت کرے گی۔ سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی نے انوبرت منڈل کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ کیس میں چار چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں۔ ٹی ایم سی لیڈر کے علاوہ سبھی جیل سے باہر ہیں۔ روہتگی نے کہا تھا، منڈل ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے جبکہ مرکزی ملزم کو ضمانت مل گئی ہے۔ کیس میں کل 309 گواہان ہیں۔ اکیلے وہی جیل میں ہیں۔ دوسروں کو ضمانت مل گئی ہے۔ نچلی عدالت میں سماعت نہیں ہو رہی ہے۔
اس سے قبل مویشیوں کی اسمگلنگ کیس کی جانچ کرنے والی مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی اور ای ڈی نے ایک مہم شروع کر کے دہلی کی تہاڑ جیل میں کروڑوں روپے کے مویشیوں کی اسمگلنگ کے معاملے میں بند ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر انبرت منڈل اور ان کے خاندان کے ممبران سے 11 کروڑ روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کیے۔ سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز مرکزی ایجنسیوں نے دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں جائیداد کی ضبطی سے متعلق اپنی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ اس دوران ای ڈی اور سی بی آئی نے یہ بھی بتایا ہے کہ کس طرح بیربھوم ضلع میں ترنمول کانگریس کے ضلع صدر کے طور پر انوبرت منڈل نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے مارکیٹ ویلیو سے بہت کم قیمت پر جائیدادیں خریدی تھیں اور اس طرح جائیداد کی سلطنت بنائی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…