قومی

Women’s Blind Cricket: پی ایم نریندر مودی کی بھارتی نابینا ویمنز ٹیم سے ملاقات، پی ایم نے لڈو کھلا کر چمپئنز کا  کیا استقبال

نئی دہلی۔ بھارتی خواتین نابینا کرکٹ ٹیم، جس نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ 2025 کا خطاب اپنے نام کیا ہے، آج وزیراعظم نریندر مودی سے خصوصی ملاقات کے لیے دہلی پہنچی۔ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کے حوصلے اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے نہ صرف انہیں مبارکباد دی بلکہ روایتی انداز میں لڈو کھلا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ٹیم نے فائنل میں نیپال کو سات وکٹ سے شکست دے کر یہ تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ فائنل میچ 23 نومبر 2025 کو کولمبو میں کھیلا گیا۔

پورے ٹورنامنٹ میں بھارت ناقابل شکست

چھ ٹیموں پر مشتمل اس عالمی ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم پوری طرح حاوی رہی اورایک بھی میچ نہیں ہاری۔ بھارت نے سری لنکا کو 10 وکٹ سے، آسٹریلیا کو 209 رنز سے، نیپال کو 85 رنزسے، امریکہ کو 10 وکٹ سے اور پاکستان کو زبردست انداز میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پورا ٹورنامنٹ سری لنکا میں منعقد ہوا، فائنل سری لنکا کی راجدھانی  کولمبو میں منعقد ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  کھلاڑیوں نے نابینا ہونے کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ حوصلہ اور محنت انسان کو ہر رکاوٹ سے آگے لے جا سکتی ہے۔

وزیر اعظم سے ملاقات، جذباتی لمحات
سی ایم ہاؤس میں ٹیم کی وزیر اعظم مودی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس دوران کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو کھنچوائی، پی ایم سے ہاتھ ملایا اور گفتگو کی۔ ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کو آٹوگراف پیش کیا، بیٹ  کوتحفے کے طور پر پیش کیا ، جب کہ پی ایم مودی نے کرکٹ بال پر اپنے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ہر کھلاڑی کو لڈو بھی کھلائے اور ان کے تجربات سنے۔ ملاقات کے دوران ٹیم کے کھلاڑی طلائی تمغے پہنے ہوئے تھے اور ماحول جوش و خروش اور تالیاں بجنے کی آواز سے گونج رہا تھا۔

پی ایم مودی کی مبارکباد اور پیغام
وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی جذبے سے بھرپور پیغام جاری کیا۔ انہوں نے کہا:’’بھارتی خواتین نابینا کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے پر دلی مبارکباد! پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم ناقابل شکست رہی۔ یہ سخت محنت، ٹیم ورک اور عزم کی شاندار مثال ہے۔ ہر کھلاڑی حقیقی چمپئن ہے۔ یہ کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی‘‘۔ پی ایم نے ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت نہ صرف کھیل کی دنیا میں بلکہ سماجی جذبے کی سطح پر بھی ایک تاریخی سنگ میل ہے۔بھارتی ویمنز بلائنڈ ٹیم کی اس کامیابی نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور خواتین کھیل کے میدان میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Children’s Day Special: بچوں کے عالمی دن کے خصوصی موقع پر پشکلا سنگیت کیندرکا پیغام، سب کی زندگی کو موسیقی سے ہم آہنگ بنانا

پشکلا سنگیت کیندر کی طالبات کے یہ خیالات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں…

5 minutes ago

Rahul Gandhi Arrives in Hyderabad: راہل گاندھی حیدرآباد پہنچے، گِگ ورکرس سے کریں گے ملاقات، ’بھارت سمٹ‘ کے اختتامی اجلاس سے بھی کریں گے خطاب

تلنگانہ حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی ’بھارت سمٹ‘ کو برازیل، ہنگری اور سربیا…

45 minutes ago

World Diabetes Day 2026: دنیا بھر میں 40 فیصد سے زیادہ مریضوں کو بیماری کا علم نہیں، کیا آپ جانتے ہیں ذیابیطس کی علامات

عالمی ادارۂ صحت نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں…

51 minutes ago

Earthquake in Khargone: مدھیہ پردیش کے کھرگون میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مرکز کے آس…

54 minutes ago

Flights Resume in the US: امریکہ میں پروازیں دوبارہ شروع، ملک بھر میں ’گراؤنڈ اسٹاپ‘ ختم، گھنٹوں کرنا پڑا انتظار

پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق،…

2 hours ago