جاپان کی دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ 25ویں سمر ڈیفالیمپکس میں بھارتی دستے کی کارکردگی بے مثال رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے شاندار اور تاریخی کارکردگی پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پورا ملک اپنے کھلاڑیوں پر فخر محسوس کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:
’’ٹوکیو میں منعقدہ 25ویں سمر ڈیفالیمپکس 2025 میں شاندار کارکردگی کیلئے ہمارے ڈیفالیمپینز کو دلی مبارکباد۔ 9 گولڈ سمیت 20 میڈلز کی اب تک کی بہترین میڈل ٹیلّی کے ساتھ ہمارے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ مضبوط ارادوں اور لگن سے شاندار نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ہر کھلاڑی، کوچ اور سپورٹ اسٹاف کو مبارکباد۔ پورا ملک آپ سب پر فخر کرتا ہے۔‘‘
کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے بھی کھلاڑیوں کو ان کی تاریخی کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر کھیل نے ایکس پر لکھا:
’’25ویں سمر ڈیفالیمپکس 2025 میں بھارت نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ہمارے ایتھلیٹس کے ریکارڈ 20 میڈلز ان کے صبر، ہمت اور مضبوطی کی علامت ہیں۔ یہ کامیابی وزیر اعظم نریندر مودی کے سب کو ساتھ لے کر چلنے والے مضبوط اسپورٹس ایکو سسٹم کے ویژن کو مزید طاقت دیتی ہے۔‘‘
ڈیفالیمپکس کا انعقاد 15 سے 26 نومبر تک ٹوکیو میں ہوا تھا۔ اس مقابلے میں بھارت کے 73 ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جو 11 کھیلوں میں شرکت کر رہے تھے۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا بھارتی دستہ تھا، جس میں 45 مرد اور 28 خواتین شامل تھیں۔ بھارتی ٹیم کی سب سے بہترین کارکردگی نشانےبازی میں دیکھنے کو ملی۔ شوٹنگ میں بھارت نے 16 تمغے جیتے، جن میں 7 سونے، 6 چاندی اور 3 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گولف میں 1 سونا، کشتی میں 2 تمغے اور کراٹے میں 1 تمغہ جیتا گیا۔ بھارت نے 2021 میں برازیل میں منعقدہ گزشتہ ڈیفالیمپکس میں کل 5 تمغے جیتے تھے، جن میں مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل، مردوں کی 10 میٹر ایئر پستول اور 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ایونٹ میں تین طلائی تمغے شامل تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…
دہلی کے جنتر منتر پر 3 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف…
اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور کو…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…
نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس…