فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ کویت کے علاقے منگاف نا می علاقہ میں مزدوروں کے قیام کے لئے مختص ایک عمارت میں آتشزدگی ہلاک ہونے والے 45 ہندوستانیوں کی لاشیں لے کر کوچی پہنچ گیا ہے۔ اس خصوصی طیارہ میں وزیر کیرتی وردھن سنگھ ساتھ آئے تھے۔ کوچی ہوائی اڈے پر ہلاک شدگان کی لاشوں کی آمد پر ایرناکلم رینج کے ڈی آئی جی پوٹا ویمالادتیہ نے کہا کہ ہم نے لاشوں کے حصول کے لیے تمام ضروری انتظامات کر لیے ہیں۔ ہم نے متاثرین کے لواحقین کو آگاہ کر دیا ہے۔ لاشیں موصول ہونے کے بعد انہیں مناسب طریقے سے متعلقہ مقامات پر پہنچایا جائے گا۔ ہر میت کے لیے ایک مخصوص گاڑی فراہم کی جائے گی۔
اس سے قبل یہ اطلاع ہندوستانی سفارت خانے نے ایکس کے ذریعے دی تھی۔
ٹویٹ میں کہا، MoS @KVSinghMPGonda جنہوں نے کویتی حکام کے ساتھ کام کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جلد واپسی ہو گی۔
مرنے والے 45 ہندوستانیوں میں کیرالہ کے 23 باشندے بھی شامل تھے۔ اس واقعہ سے کویت اور ہندوستان دونوں مما لک کے شہری صدمے میں ہیں۔ ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے 13 جون کو کویت کے اسپتالوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منگاف میں آتشزدگی کے المناک واقعے کے بعد زیر علاج ہندوستانی شہریوں سے بات چیت کی۔
مرنے والوں میں کس ریاست کے کتنے لوگ ہیں؟
تمل ناڈو سے 7، آندھرا پردیش سے 3، بہار، اڈیشہ، کرناٹک، مہاراشٹر، اتر پردیش، جھارکھنڈ، ہریانہ، پنجاب اور مغربی بنگال سے ایک ایک، اس کے علاوہ 23 کیرالہ سے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…