قومی

Duty on Export of Diesel has been increased: حکومت کا بڑا فیصلہ، ڈیژل اور ہوائی ایندھن پر نمایاں ایکسپورٹ ڈیوٹی نافذ

مرکزی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی برآمد (ایکسپورٹ) سے متعلق ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے کے مطابق، ملک سے باہر بھیجے جانے والے ڈیژل اورایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) یعنی ہوائی ایندھن پرلگنے والے ایکسپورٹ ڈیوٹی میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ توانائی کے شعبے اورمعیشت کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف تیل کمپنیوں کے منافع پراثر پڑے گا بلکہ مقامی مارکیٹ میں ایندھن کی دستیابی کا بھی تعین ہوگا۔

ڈیژل اورایوی ایشن فیول پرنئی قیمتوں کا نفاذ
حکومت کے ذریعہ دی گئی باضابطہ جانکاری کے مطابق، ڈیژل کے ایکسپورٹ ڈیوٹی کودوگنے سے بھی زیادہ کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ڈیژل کی ایکسپورٹ ڈیوٹی 21.5 روپئے فی لیٹر تھی، جسے اب بڑھا کر55.5 روپئے فی لیٹرکردیا گیا ہے۔ یہ ایک نمایاں اضافہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ہوائی جہازمیں استعمال ہونے والے ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پرٹیکس کا بوجھ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اے ٹی ایف پرایکسپورٹ ڈیوٹی 29.5 روپئے فی لیٹرسے بڑھا کر42 روپئے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

کیوں اٹھایا یہ بڑا قدم؟

جب بھی کوئی ریفائنری کمپنی ہندوستان میں خام تیل (کچا تیل) درآمد (ایکسپورٹ) کرتی ہے اوراسے ریفائن کرتی ہے، اس کے پاس دواہم آپشن ہوتے ہیں: یا توتیارشدہ ایندھن کومقامی بازارمیں بیچے یا اسے غیرملکی مارکیٹ میں ایکسپورٹ کرے اورخاطر خواہ منافع کمائے۔ بعض اوقات جب بین الاقوامی قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں توکمپنیاں ملکی طلب کونظراندازکر دیتی ہیں اورتیل بیرون ملک میں فروخت کرتی ہیں۔ اس صورتحال کوروکنے اورملک کے اندرڈیژل اوردیگر ایندھن کی مناسب فراہمی کویقینی بنانے کے لئے حکومت یہ ایکسپورٹ ڈیوٹی عائد کرتی ہے۔ ڈیوٹی میں اضافہ کمپنیوں کے لئے برآمدات کو مزید مہنگا بنا دیتا ہے، جس سے وہ اپنی مصنوعات کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے پرتوجہ مرکوزکرنے پرمجبورہوجاتی ہیں۔ اس طرح ملک میں تیل کی کمی نہیں ہوگی۔

پیٹرول سے متعلق ملی راحت

اس پورے عمل اورٹیکس میں اضافہ کے درمیان سب سے زیادہ اطمینان بخش خبرپٹرول کے محاذ پرہے۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ پٹرول کی برآمدات پرکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ پٹرول پرایکسپورٹ ڈیوٹی پہلے کی طرح صفررہے گی۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ فی الحال حکومت کومقامی بازارمیں پٹرول کی سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کے بحران یا قلت کا خوف نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Kisan Yojana: وزیر اعظم کسان یوجنا کی 24ویں قسط سے متعلق بڑی اپ ڈیٹ! اکتوبر کے 16 دن گزر گئے، جانیے کب مل سکتا ہے یہ تحفہ

وزیر اعظم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کروڑوں کسانوں کو 24ویں قسط کا انتظار…

34 minutes ago

Amit Shah Congratulates ABVP: اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کا دبدبہ، امت شاہ نے دی مبارک باد، 13 یونیورسٹیوں میں کامیابی

اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی نے کئی یونیورسٹیوں میں اپنی…

38 minutes ago

World Cup 2027: ورلڈ کپ 2027 کے لیے بمراہ کی یہ کیسی تیاری؟ 2023 کے بعد اب تک کھیلے ہیں صرف 2 ون ڈے میچ

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی…

42 minutes ago

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

1 hour ago