قومی

Modi Govt. Boosts Gas Supply: حکومت نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی فراہمی بڑھا کیا 95 فیصد، جبکہ 4.15 لاکھ پی این جی کنکشنز میں شروع کی گیس سپلائی

حکومت نے ہفتہ کے روز بتایا کہ کھاد (فرٹیلائزر) کارخانوں کو مختص کی گئی مجموعی گیس میں مزید 5 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے،وہیں گھریلو پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) اور سی این جی ٹرانسپورٹ صارفین کو 100 فیصد گیس سپلائی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ پیٹرولیم وزارت نے بتایا کہ مارچ 2026 سے اب تک تقریباً 4.15 لاکھ نئے پی این جی کنکشنز کو گیس کی فراہمی شروع کی جا چکی ہے، جبکہ تقریباً 4.55 لاکھ اضافی صارفین نے نئے کنکشن کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔ اب تک 26 ہزار سے زیادہ پی این جی صارفین اپنے ایل پی جی کنکشن سرینڈر کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، 14 مارچ 2026 سے اب تک تقریباً 1,13,233 میٹرک ٹن کمرشل ایل پی جی کی فروخت ہوئی ہے، جو 19 کلوگرام کے 60 لاکھ سے زیادہ سلنڈروں کے برابر ہے۔ جبکہ 10 مارچ کو ہی 7,140 میٹرک ٹن کمرشل ایل پی جی کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

کمرشل ایل پی جی کی دستیابی سے متعلق خدشات

پیٹرولیم وزارت کے مطابق، سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) کمپنیوں کو ہوٹل، ریسٹورنٹ اور کینٹین جیسے تجارتی اداروں کو پی این جی کنکشن دینے کو ترجیح دینے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ کمرشل ایل پی جی کی دستیابی سے متعلق خدشات کو کم کیا جا سکے۔ آئی جی ایل، ایم جی ایل، گیل اور بی پی سی ایل سمیت سی جی ڈی کمپنیاں گھریلو اور تجارتی پی این جی کنکشنز کے لیے ترغیبی رقم بھی فراہم کر رہی ہیں۔

حکومت کی اپیل

حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ مختلف مرکزی وزارتوں سے سی جی ڈی نیٹ ورک کے توسیعی منصوبوں کے لیے ضروری منظوریوں کو تیزی سے دینے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کمرشل ایل پی جی کا 10 فیصد اضافی کوٹہ دینے کی پیشکش بھی کی گئی ہے، بشرطیکہ وہ ایل پی جی سے پی این جی کی طرف طویل مدتی تبدیلی میں تعاون کریں۔ فی الحال 18 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اس اسکیم کے تحت اضافی ایل پی جی کوٹہ حاصل کر رہے ہیں۔

مودی حکومت نے ماڈل سی بی جی پالیسی کا مسودہ بھی تیار کیا ہے

اسی دوران، وزارت سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ نے سی جی ڈی انفراسٹرکچر کے لیے تین ماہ کے لیے تیز رفتار منظوری کا نظام نافذ کیا ہے، تاکہ درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر منظوری دی جا سکے۔صاف، محفوظ اور خود کفیل توانائی کے مستقبل کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے ماڈل سی بی جی (کمپریسڈ بایو گیس) پالیسی کا مسودہ بھی تیار کیا ہے، جس سے ریاستوں کو سرمایہ کار دوست اور عملدرآمد پر مبنی ڈھانچہ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔حکومت نے کہا ہے کہ جو ریاستیں اس پالیسی کو اپنائیں گی، انہیں مستقبل میں اضافی ایل پی جی کوٹہ کی اگلی قسط میں ترجیح دی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

1 minute ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

53 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

1 hour ago