قومی

11 Years of Modi Government: ’’گزشتہ 11 برسوں میں ملک نے کی زبردست ترقی، غربت میں آئی نمایاں کمی‘‘، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اجاگر کیں مودی حکومت کی کامیابیاں

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے گزشتہ 11 برسوں میں ہندوستان نے غیر معمولی ترقی کی ہے، غربت کی سطح میں نمایاں کمی آئی ہے اور معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس درمیان 27 کروڑ 90 لاکھ افراد غربت سے باہر نکلے ہیں اور غربت کی شرح 24 فیصد سے کم ہو کر 5.3 فیصد رہ گئی ہے۔

ہردیپ سنگھ پوری نے حکومت کی کامیابیوں کو کیا اجاگر

ہردیپ سنگھ پوری نے مودی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس دوران ہندوستان کی معیشت کا حجم 2 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 4.3 ٹریلین ڈالر ہو گیا ہے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ’’اگر آپ گزشتہ 11 سالوں میں ترقی کے میدان میں کیے گئے کام کو دیکھیں، تو اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ ان کا موازنہ اگر آزادی کے بعد کے ادوار سے کیا جائے تو یہ ایک انقلابی تبدیلی دکھاتے ہیں۔‘‘

انھوں نے مزید کہا ’’لیکن سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ عالمی بینک کے مطابق 27 کروڑ 90 لاکھ لوگ غربت سے باہر آ چکے ہیں۔ غربت کی شرح 24 فیصد سے کم ہو کر 5.3 فیصد پر آ گئی ہے، جو کہ انتہائی قابلِ ذکر ہے۔ وہیں معیشت کا حجم دوگنا ہو کر 2 ٹریلین ڈالر سے 4.3 ٹریلین ڈالر ہو گیا ہے۔ ہم ان ممالک سے کہیں زیادہ تیز رفتار ترقی کر رہے ہیں، جن سے ہمارا مقابلہ ہے۔‘‘

جے پی نڈا نے بھی گنائیں حکومت کی کامیابیاں

دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کے 11 سال مکمل ہونے پر بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بھی حکومت کی مختلف کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے کہا ’’ہم وزیر اعظم مودی کی قیادت میں 11 سال مکمل کر رہے ہیں۔ ان 11 سالوں کو ایک پریس کانفرنس میں سمیٹنا مشکل ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جو کام ہوئے وہ سنہرے الفاظ میں لکھے جائیں گے کیونکہ وہ غیر معمولی اور انوکھے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کی سیاست اور سیاسی ثقافت کو بدل دیا ہے۔‘‘

مرکزی حکومت نے جاری کی ای-بُک

بی جے پی صدر نے مودی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں ایک ترقی یافتہ اور خودانحصار بھارت کی مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی نے پہلی مرتبہ 26 مئی 2014 کو بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا اور وہ مسلسل تیسری مدت کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی حکومت نے ایک جامع ای-کتاب بھی جاری کی ہے، جس میں گزشتہ 11 برسوں میں مختلف شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کی تفصیل دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

25 minutes ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

57 minutes ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

2 hours ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

2 hours ago

Assault Viral Video: قانون کا خوف ختم؟ اوور ریٹنگ کی مخالفت پر نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…

4 hours ago