کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو مہاراشٹر میں ٹرین حادثے پر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے 11 سال کے اقتدار کا جشن منا رہی ہے، جب ملک کی حقیقت ممبئی سے سامنے آ رہی ہے، جہاں ’’ٹرین سے گر کر کئی لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں‘‘۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ مودی حکوت 11 سال سے ’’بغیر کسی جواب دہی اور تبدیلی‘‘ کے چل رہی ہے اور صرف ’’پروپیگنڈہ‘‘ کی بنیاد پر قائم ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’حال کی بات کرنے کے بجائے بی جے پی حکومت 2047 کے خواب بیچ رہی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’جب مودی حکومت ’سیوا‘ کے 11 سال کا جشن منا رہی ہے، تب ملک کی حقیقت ممبئی سے آنے والی افسوسناک خبروں سے ظاہر ہوتی ہے – جہاں ٹرین سے گر کر کئی لوگوں کی موت ہو گئی۔ ہندوستانی ریلوے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن آج یہ عدم تحفظ، بھیڑ اور افراتفری کی علامت بن گئی ہے۔‘‘
مودی حکومت کے گیارہ سال=صرف پروپیگنڈہ: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے مزید لکھا کہ ’’مودی حکومت کے گیارہ سال = کوئی جوابدہی نہیں، کوئی تبدیلی نہیں، صرف پروپیگنڈہ۔۔۔۔سرکار 2025 کی بات چھوڑ کر 2047 کے سپنے بیچ رہی ہے۔ ملک آج کیا جھیل رہا ہے، یہ کون دیکھے گا؟ میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ سنٹرل ریلوے کے حکام نے پیر کو بتایا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (CSMT) کی طرف سفر کرنے والے آٹھ مسافر پیر کو تھانے ضلع کے ممبرا ریلوے اسٹیشن پر بہت زیادہ ہجوم والی ٹرین سے گر گئے۔ ڈاؤن/فاسٹ لائن پر پیش آنے والے اس حادثے نے لوکل ٹرین خدمات کو متاثر کیا ہے۔ سنٹرل ریلوے کے مطابق حادثے کی وجہ ٹرین میں زیادہ بھیڑ بتائی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…