قومی

Amit Shah’s address in Lucknow: ’’وزیر اعظم مودی کے گیارہ سالوں میں ملک ہو گیا ہے محفوظ، آپریشن سندور نے دیا دشمنوں کو سخت پیغام‘‘، لکھنؤ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے عوام سے کیا خطاب

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو اتر پردیش کے لکھنؤ میں ایک عوامی اجتماع کے دوران کہا کہ آپریشن سندور کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ ہندوستان کا خون ’’بہانے کے لیے نہیں ہے‘‘ اور جو بھی اس کی ہمت کرے گا اسے اس کی سزا دی جائے گی۔

امت شاہ 60,000 سے زیادہ نئے منتخب پولیس کانسٹیبلوں کو تقرری کے خطوط دینے کی تقریب میں شرکت کے لیے لکھنؤ پہنچے۔ اس دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے 2014 سے پہلے یو پی اے کی قیادت میں برسوں کے دوران ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کو روکنے میں ناکام ہونے پر کانگریس پر تنقید کی۔

کانگریس کے دور میں ہر روز ہوتے تھے دہشت گردانہ حملے: امت شاہ

انھوں نے کہا کہ ’’کانگریس کے دور حکومت میں ہر روز دہشت گردانہ حملے ہوتے تھے۔ پاکستان نے پی ایم مودی کے دور میں تین بار ہندوستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جب انھوں نے اُری میں کوشش کی تو سرجیکل اسٹرائیک کا سامنا کرنا پڑا۔ پلوامہ کے بعد ان پر ہوائی حملہ ہوا اور پہلگام کے بعد دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر کے ساتھ سنٹرل ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ پی ایم مودی نے پورے پاکستان کو پیغام بھیجا کہ ہندوستان کا خون بہانے کے لیے نہیں ہے اور جو بھی ایسا کرنے کی ہمت کرے گا اسے سزا دی جائے گی۔‘‘ دریں اثنا 31 مارچ 2026 تک نکسل ازم کے خاتمے کے وعدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے امت شاہ نے مزید کہا کہ کس طرح پی ایم مودی کی قیادت میں 11 سال کے دوران نکسل ازم کا پھیلاؤ 11 سے زیادہ ریاستوں سے گھٹ کر صرف 3 اضلاع تک رہ گیا ہے۔

پی ایم مودی کے گیارہ سالوں میں ملک ہو گیا ہے محفوظ: وزیر داخلہ

انھوں نے کہا کہ ’’پی ایم مودی کے 11 سالوں میں ملک محفوظ ہو گیا ہے۔ ملک کی 11 ریاستوں میں نکسل ازم کا بول بالا تھا۔ پی ایم مودی کے ان گزشتہ 11 سالوں کے بعد اب صرف تین اضلاع میں نکسل ازم موجود ہے۔ میرے الفاظ کو مت بھولنا: 31.3.2026 تک یہ ملک نکسل ازم سے آزاد ہو جائے گا‘‘۔

واضح رہے کہ چھتیس گڑھ اور سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے حالیہ مہینوں میں متعدد کارروائیوں میں بہت سے اہم نکسل لیڈروں کو مار گرایا ہے۔ 21 مئی کو بوٹر گاؤں کے جنگلات میں ایک انکاؤنٹر کے نتیجے میں 27 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ حالیہ مہینوں میں دو سب سے ہائی پروفائل کیس سی پی آئی (ماؤسٹ) کے جنرل سکریٹری اور پولیٹ بیورو کے رکن بسواراجو عرف گگنا اور مرکزی کمیٹی کے رکن گوتم (عرف سدھاکر) اور بھاسکر کو مار گراناہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے دس سالوں یعنی 2014 اور 2024 کے درمیان نکسلی تشدد کے واقعات میں 53 فیصد کمی آئی ہے۔ اس سے پہلے 2004 اور 2014 کے درمیان نکسل تشدد کے 16,463 واقعات ہوئے تھے، تاہم 2014 سے 2024 تک یہ تعداد گھٹ کر 7,744 رہ گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

13 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

42 minutes ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

1 hour ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

2 hours ago