اسرائیل نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی تیسرے روز میں داخل ہو چکی ہے۔ اتوار کے روز اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹس نے کہا کہ اسرائیلی افواج ایرانی جوہری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا جاری رکھیں گی۔
ایرانی عوام فوری طور پر ہتھیار بنانے والی فیکٹریوں اور جوہری تنصیبات کو خالی کر دیں
وزیر خارجہ گیدعون ساعر نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ “ایرانی فوج اب بھی اسرائیلی فوج کے لیے ایک اہم ہدف ہے”۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے ایرانی عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ہتھیار بنانے والی فیکٹریوں اور جوہری تنصیبات کو خالی کر دیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزید حملوں کا امکان ہے۔
اسرائیل غزہ، لبنان اور یمن میں بھی مزید کارروائیاں کر سکتا ہے
یہ انتباہ اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخای ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر فارسی زبان میں جاری کیا۔ ادرعی اس سے پہلے بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ اسرائیل غزہ، لبنان اور یمن میں بھی مزید کارروائیاں کر سکتا ہے، جہاں اس وقت حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ جاری ہے۔
اگر اسرائیل حملے بند کرے تو تہران بھی اپنی کارروائیاں روک سکتا ہے
یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر اسرائیل حملے بند کرے تو تہران بھی اپنی کارروائیاں روک سکتا ہے۔ دوسری جانب ایرانی فوج کے اہم کمانڈر بریگیڈیئر علی شادمانی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی کارروائیاں “مزید تباہ کن” انداز میں جاری رہیں گی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی “تسنیم” کے مطابق علی شادمانی نے کہا کہ “ہماری کارروائیوں پر دشمن پچھتائے گا۔ وہ کبھی نہیں بھولے گا”۔
تل ابیب میں 14 افراد ہلاک اور تقریباً 250 زخمی ہوئے ہیں
اتوار کے روز اسرائیلی پولیس نے تصدیق کی کہ ایران کی حالیہ میزائل حملوں میں تل ابیب میں 14 افراد ہلاک اور تقریباً 250 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ جھڑپ اس وقت شدت اختیار کر گئی جب جمعے کے روز اسرائیل نے ایران کے اندر مختلف مقامات پر حملے کیے، جن میں جوہری تنصیبات، فوجی اڈے، میزائل گودام اور فضائی دفاعی نظام شامل تھے۔ اسرائیل نے ان حملوں کے دوران ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب کے کئی سینئر رہنماؤں کو ہدف بنا کر قتل کیا، جبکہ 9 ایرانی جوہری سائنس دانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
25 نومبر کو دہلی این سی آر میں آسمان زیادہ تر صاف رہنے کا امکان…
متاثرہ لڑکی کڑکڑڈوما کے کراس ریور مال میں واقع کیفے نمبر 8 میں کام کرتی…
یرغمالی بحران کے بعد منگل کو کارٹاگینا ہوائی اڈے کا آپریشن عارضی طور پر روک…
قومی راجدھانی دہلی میں آج آسمان زیادہ تر صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح…
امریکہ چین، یورپی یونین اور بھارت سمیت کئی معیشتوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست…