قومی

Supreme Court: مظفر نگر میں اسکولی بچے کی پٹائی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، مہاتما گاندھی کے پوتے نے کیا کارروائی کا مطالبہ

Supreme Court: مظفر نگر کے ایک اسکول میں مسلم برادری کے بچے کی پٹائی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ جسٹس ابھے ایس اوکا کی بنچ بدھ (6 ستمبر 2023) کو کیس کی سماعت کرے گی۔ مہاتما گاندھی کے پوتے تشار گاندھی نے عدالت سے اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ استاد کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔

حال ہی میں اتر پردیش (یوپی) کے مظفر نگر کے نیہا پبلک اسکول میں ایک بچے کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ ہوگیا۔ بچے کے والد نے الزام لگایا کہ چونکہ وہ ایک خاص برادری سے تعلق رکھتا تھا، اس لیے ٹیچر نے بچے کو اس کے ہی دوست سے پٹوایا۔ دریں اثنا، ٹیچر ترپتی تیاگی نے اپنے دفاع میں کہا، ‘بچے کے والدین نے بچے پر سختی کرنے کو کہا تھا کیونکہ وہ اپنا ہوم ورک نہیں کر رہا تھا۔ چونکہ ٹیچر معذور ہے اس لیے انہوں نے بچے کی پٹائی اس کے ہی ساتھی بچوں سے کروائی۔

ضلعی محکمہ نے دیا اسکول بند کرنے کا حکم

ضلعی محکمہ نے اس اسکول کو بند کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ مظفر نگر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق، اس اسکول کی شناخت 2019 میں تین سال کے لیے لی گئی تھی، جو 2022 میں ختم ہو چکی ہے۔ یہ اسکول بغیر شناخت کے چلایا جا رہا ہے اس لیے اسے بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ جو بچے یہاں پڑھتے تھے انہیں بھی دوسرے اسکولوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Court has summoned Sunita Kejriwal: دہلی کی عدالت نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کو  بھیجا سمن ، 18 نومبر کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا ہے

 

یوپی پولیس نے کی ایف آئی آر درج

مظفر نگر کے اسکول میں ایک بچے کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملے پر سیاست شروع ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے میں ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کھبا پور گاؤں کے استاد نے ایک طالب علم کے خلاف ہوم ورک نہ کرنے پر کلاس کے دیگر طلباء سے مارنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ فیصلہ والد کی شکایت پر لیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

2 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

2 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

3 hours ago