وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ون رینک ون پنشن(او آر او پی) اسکیم کے دس سال مکمل ہونے پر کہا کہ یہ ہمارے معمر افراد اور سابق فوجیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین ہے جنہوں نے ہماری قوم کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ او آر او پی کو نافذ کرنے کا فیصلہ اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے اور اپنے ہیروز کے تئیں ہماری قوم کے اظہار تشکر تصدیق کے طور پر ایک اہم قدم ہے۔ پی ایم مودی نے یقین دلایا کہ حکومت ہماری مسلح افواج کو مضبوط کرنے اور ہماری خدمت کرنے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ ہر ممکن کوشش کرے گی۔
مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھاکہ اس دن ون رینک ون پنشن ،(او آر او پی) نافذ کیا گیا تھا۔ یہ ہمارے معمر افراد اور سابق فوجیوں کی ہمت اور قربانیوں کو خراج تحسین تھا جنہوں نے ہماری قوم کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ او آر او پی کو نافذ کرنے کا فیصلہ اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے اور اپنے ہیروز کے تئیں ہماری قوم کے شکرگزار ہونےکی تصدیق کے طور پر ایک اہم قدم تھا۔
پی ایم مودی نے لکھا کہ یہ آپ سب کے لئے باعث مسرت ہوگا کہ اس ایک دہائی کے دوران، لاکھوں پنشن حاصل کرنے والوں اور ان کے خاندانوں نے اس تاریخی اقدام سے فائدہ اٹھایا ہے۔او آر او پی تعداد کے علاوہ ہماری مسلح افواج کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم اپنی مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور ہماری خدمت کرنے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…