قومی

Maharashtra Election & Ajit Pawar : ایک کلرک بھی چاہتا ہے کہ اس کا پرموشن ہو، وزیراعلیٰ بننے کی خواہش پر اجیت پورا کا بیان

اجیت پوار مہاراشٹر کے انتخابات میں نواب ملک کے لیے مہم چلانے جا رہے ہیں۔ ان کی طرف سے دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ نواب ملک پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ یہ بیان اس لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بی جے پی اب بھی نواب ملک کی حمایت نہیں کر رہی ہے، صاف طور پر کہا گیا ہے کہ مہایوتی امیدوار کے لیے مہم چلائی جائے گی۔تاہم نواب ملک خود اس وقت ناراض ہیں کہ ان کا نام داؤد ابراہیم کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، وہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کی بات بھی کر رہے ہیں۔ لیکن فی الحال این سی پی سربراہ اجیت پوار کھل کر ملک کی حمایت میں آ گئے ہیں۔ ان کے مطابق جب تک کوئی الزام ثابت نہیں ہو جاتا، کسی کو مجرم سمجھنا درست نہیں۔

جانکاری کے لیے بتادیں کہ 26 اکتوبر کو انوشکتی نگر سے دو بار کے ایم پی نواب ملک نے اعلان کیا تھا کہ وہ مانکھرد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ شروع میں وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کی بات کر رہے تھے لیکن آخری وقت میں این سی پی نے انہیں اپنے ٹکٹ پر اپنا امیدوار بنایا۔ لیکن شیو سینا نے انڈر ورلڈ ڈان اور گینگسٹر داؤد ابراہیم کے ساتھ ان کے روابط کا دعویٰ کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک کی مخالفت کریں گے اور کہا کہ ان پر داؤد ابراہیم کے ساتھ روابط کا الزام ہے۔

مہاراشٹر کے انتخابات کی بات کریں تو ریاست میں 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونے جا رہی ہے، جب کہ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ ایک طرف مہایوتی کھڑی ہے تو دوسری طرف مہا وکاس اگھاڑی نے بھی زبردست تیاریاں کی ہیں۔ دونوں فریق دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ جیتنے جا رہے ہیں۔ منشور بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کا ووٹرز پر اثر متوقع ہے۔اس کے علاوہ مہایوتی میں کئی سی ایم چہرے بھی سامنے آنے لگے ہیں۔اسی بیچ  اجیت پوار نے کہا ہے کہ ایک  کلرک بھی اپنا پرموشن چاہتا ہے۔ یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش اجیت پوار کے دل میں بھی ہے۔ اس کے علاوہ دیویندر فڑنویس اور ایکناتھ شندے بھی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

5 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

31 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

57 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago