بھارت ایکسپریس۔
Amit Shah Fake Video Row: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ایڈیٹیڈ ویڈیو کو شیئر کرنے سے متعلق دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ اب اس معاملے میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کو دہلی پولیس نے نوٹس جاری کیا ہے۔ پولیس نے پیر (29 اپریل) کو امت شاہ کے فرضی ویڈیو کو نشر کرنے کے معاملے میں ریڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مئی کو اپنا موقف رکھنے کو کہا ہے۔
دہلی پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کو اپنا فون بھی لانے کو کہا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ذرائع کے مطابق، ریونت ریڈی کے فون کی بھی جانچ کی جائے گی۔ دراصل، ریونت ریڈی نے بھی اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاونٹ سے امت شاہ کے فرضی ویڈیو کو شیئر کیا تھا۔ تلنگانہ کانگریس کے آفیشیل اکاؤنٹ سمیت پارٹی کے کئی لیڈران نے اس ویڈیو کو شیئر کیا تھا۔
ایڈیٹیڈ ویڈیو میں امت شاہ نے کیا کہا؟
اس ایڈیٹیڈ ویڈیو میں مرکزی وزیرداخلہ مبینہ طور پر ایس سی-ایس ٹی اور اوبی سی کے ریزرویشن کو ختم کرنے کی بات کہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے فیکٹ چیک میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ امت شاہ نے کرناٹک میں مسلمانوں کو دیئے گئے ریزرویشن کو ختم کرنے کی بات کہی تھی۔
امت مالویہ نے دی تھی قانونی کارروائی کی وارننگ
دہلی پولیس نے اتوار(28 اپریل) کوامت شاہ کے ایڈیٹیڈ ویڈیوکو پھیلانے کے معاملے میں ایف آئی آردرج کی تھی۔ بی جے پی اور وزارت داخلہ کی شکایت پر اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے چیف امت مالویہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے سبھی لوگوں کے خلاف پورے ملک میں قانونی کارروائی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…