دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کو چھ سال کے لیے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دینے کی درخواست کو مسترد کر دیاہے۔عرضی میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انھوں نے مبینہ طور پر “رام اورمندر” کے نام پر ووٹ مانگتے ہوئے تقریر کی تھی۔درخواست گزار، ایڈوکیٹ آنند ایس جونڈھالے نے دعویٰ کیا کہ پی ایم مودی نے 9 اپریل کو پیلی بھیت، اتر پردیش میں پی ایم مودی کی طرف سے دی گئی تقریر کو دیکھا،جس میں وہ بھگوان رام اور مندر کے نام پر اپنی پارٹی کے لیے ووٹ مانگ رہے تھے۔سماعت کے دوران جسٹس سچن دتا نے کہا کہ درخواست کو مکمل طور پر غلط سمجھا گیا ہے کیونکہ یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو کسی خاص طریقے سے کام کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتا۔عدالت نے ای سی آئی کے جواب کو بھی نوٹ کیا کہ وہ درخواست گزار کی نمائندگی پر فیصلہ کرے گی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سدھانت کمار نے کہا، “ان کی نمائندگی موجود ہے۔ ہم قانون کے مطابق اس پر کارروائی کریں گے۔عدالت نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا، “موجودہ رٹ پٹیشن مکمل طور پر غلط فہمی پر مبنی ہے۔ درخواست گزار کا خیال ہے کہ اس میں خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس عدالت کے لیے یہ درست نہیں ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو ایک خاص نقطہ نظر لینے کی ہدایت دے، اس لئے عدالت نے درخواست کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ای سی آئی کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے ایڈوکیٹ سدھانت کمار نے عرض کیا کہ پولنگ باڈی کو ہر روز ایسی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں اور وہ قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نےعدالت میں کہا تھاکہ اگرچہ اس نے وزیر اعظم کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 153 اے (گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت پہلی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے اور مودی کو انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دینے کی استدعا کے ساتھ ای سی آئی سے رجوع کیا تھا۔لیکن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔اس شق میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی پارٹی یا امیدوار کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہو گا جس سے موجودہ اختلافات بڑھے یا باہمی نفرت پیدا ہو یا مختلف ذاتوں یا برادریوں کے درمیان مذہبی یا لسانی کشیدگی پیدا ہو۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے ذات پات یا برادری کے جذبات کی کوئی اپیل نہیں کی جائے گی۔ مسجد، چرچ، مندر یا دیگر عبادت گاہوں کو انتخابی پروپیگنڈے کے لیے فورم کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا،اس کے بعد بھی ایسا کیا جارہا ہے، اس لئے کاروائی ہونی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…