قومی

Bihar Political Crisis: بہار میں سیاسی طوفان کے درمیان تیجسوی یادو نے دیا بڑا بیان، کہا- عوام ہی ہوتی ہے مالک

بہارکی عظیم اتحاد حکومت جلد گرسکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمارراشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) سے ناطہ توڑنے جا رہے ہیں اوربی جے پی سے ہاتھ ملانے والے ہیں۔ اس درمیان آرجے ڈی کے لیڈراور صوبے کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے اشاروں ہی اشاروں میں اس کا ذکر کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں عوام ہی مالکت ہوتی ہے۔ بہار میں نوجوانوں کو روزگار ملا ہے اورآگے بھی کرتے رہیں گے۔

تیجسوی یادو پٹنہ ضلع کے مسوڑھی کے گاندھی میدان میں ترنگا لہرانے پہنچے تھے، جہاں انہوں نے مختصرخطاب کیا اورمیڈیا سے بغیربات کئے پٹنہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ تیجسوی یادوکے چہرے پر کشیدگی واضح طور پر نظر آرہی تھی۔ وہیں آرجے ڈی کے لیڈرمسلسل دعویٰ کررہے ہیں کہ عظیم اتحاد کی حکومت میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، لیکن صوبے میں زبردست سردی کے درمیان سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آرجے ڈی اراکین اسمبلی کی طلب کی گئی میٹنگ

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندرنتیش کمارپالا بدلنے والے ہیں اور 28 جنوری کو پھر سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے، جبکہ سشیل مودی کو نائب وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرنتیش کمارعظیم اتحاد سے الگ ہوں گے توآرجے ڈی اراکین اسمبلی کی پریڈ کراسکتی ہے۔ آرجے ڈی نے کل یعنی 27 جنوری کو اپنے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔ سب سے بڑی پارٹی ہونے کی بنیاد پر حکومت بنانے کے لئے گورنر سے بلانے کا مطالبہ بھی کرسکتی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرجے ڈی بہار میں حکومت بنانے کی کوشش میں ہے۔ اس نے جیتن رام مانجھی کوبھی پیشکش کی ہے۔ جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش مانجھی کو نائب وزیراعلیٰ کا آفر دیا گیا ہے اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سے بھی آرجے ڈی نے حمایت مانگی ہے۔ سنتوش مانجھی نے کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ این ڈی اے کے ساتھ ہیں۔ آرجے ڈی میں جانے کی باتیں غلط ہیں۔ 243 اراکین والی بہار اسمبلی میں 79 اراکین کے ساتھ آرجے ڈی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ وہیں بی جے پی کے 78، جے ڈی یو کے 45، کانگریس کے 19، لیفٹ کے 16، جیتن رام مانجھی کی ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے 4 رکن اسمبلی ہیں جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کا ایک اورایک آزاد رکن اسمبلی ہے۔

جے ڈی یو اوربی جے پی نے راکین اسمبلی کو پٹنہ بلایا

دوسری جانب، جے ڈی یو نے سبھی اراکین اسمبلی کو پٹنہ بلایا ہے اور نتیش کمار کی رہائش گاہ پر میٹنگ ہوسکتی ہے۔ سبھی اراکین اسمبلی کو اگلے حکم تک راجدھانی میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ یہی نہیں، بی جے پی نے بھی اراکین اسمبلی کو پٹنہ بلایا ہے اور کل صبح بہارکے انچارج ونود تاؤڑے بھی پہنچیں گے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی دروازے بند ہوتے ہیں تو کھل بھی جاتے ہیں۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے نتیش کمار کے لئے دروازے بند کردیئے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

20 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

27 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

44 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

2 hours ago