یوم جمہوریہ کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر لفظی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کوآر ایس ایس کی کٹھ پتلی قرار دیا۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا، “آر ایس ایس اور بی جے پی ہمارے آئین کو توڑ مروڑ کر اس میں تبدیلیاں کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ بی جے پی ہمارے آئینی اداروں کو ایک ایک کر کے تباہ یا کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مودی آر ایس ایس کے کٹھ پتلیوں کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔ ہماری عدلیہ یا سیکولرازم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔”
کانگریس سربراہ نے اس سے قبل مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم “ایکس ” پر ایک پوسٹ کے ذریعے قوم کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے لکھا، 2024 ہندوستان کے لیے اہم ہے۔ یہ سال فیصلہ کرے گا کہ ہم آئین، جمہوریت اور انصاف کی قدروں کو بچا پائیں گے یا اس دور میں پہنچ جائیں گے جہاں ہر شخص برابر نہیں ہوگا۔ ہمارے آئین میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق، سماجی انصاف اور سیاسی حقوق یکساں طور پر دیے گئے ہیں، لیکن آج ان حقوق پر حکومت خود حملہ آور ہے۔
راہل گاندھی نے کیا کہا؟
اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے 26 جنوری کو ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ اس دوران، آئینی اقدار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں یہ آزادی کے متوالوں کو ایک حقیقی خراج عقیدت ہے۔ تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی بہت بہت مبارکباد۔ جئے ہند۔”
بھارت ایکسپریس۔
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…