بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے لیڈرتیجسوی یادو نے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نتیش کمار 4 جون کے بعد کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ پسماندہ طبقات کی سیاست اور پارٹی بچانے کے لئے وہ فیصلہ لیں گے۔ 4 جون کو لوک سبھا الیکشن کے نتائج کا اعلان ہوگا۔ ملک میں سات مرحلوں میں الیکشن ہو رہے ہیں۔ 6 مرحلوں کی ووٹنگ ہوچکی ہے۔ ساتویں اورآخری مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کوہوگی۔ اس سال کی شروعات میں نتیش کمارکی جے ڈی یو الائنس سے الگ ہوگئی تھی۔ نتیش کمارپھر سے بی جے پی سے ہاتھ ملا چکے ہیں اوردونوں پارٹیاں ساتھ میں لوک سبھا کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔
تیجسوی یادو نے منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چچا جو ہیں، پسماندہ طباقت کی سیاست اور اپنی پارٹی کو بچانے کے لئے 4 جون کے بعد کوئی بھی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ حالانکہ نتیش کماران دنوں مسلسل یہ کہہ رہے ہیں کہ اب وہ ادھر ادھر کہیں نہیں جائیں گے۔
وہیں، آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کا بھی بیان آیا ہے۔ لالو پرساد یادو نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت جارہی ہے۔ ہم 4 جون کو حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ ان بیانوں اور دعووں کے درمیان یکم جون کو انڈیا بلاک کی دہلی میں اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انڈیا الائنس کے لیڈر الیکشن کے نتائج سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ آپس میں اتحاد بنائے رکھنے کی کوشش پر زور دیں گے۔ اس میٹنگ میں انتخابی نتائج کے ساتھ آگے کی حکمت عملی سے متعلق غوروخوض کیا جانا ہے۔
اپوزیشن کا دعویٰ، انڈیا الائنس کی بنے گی حکومت
انڈیا الائنس کی میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہوگی۔ حالانکہ بی جے پی نے 400 پار کا نعرہ دیا ہے اور بی جے پی کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ این ڈی اے الائنس تیسری بار حکومت بنائے گی۔ وہیں، کانگریس اورانڈیا الائنس کے لیڈر دعویٰ کر رہے ہیں کہ این ڈی اے اکثریت حاصل نہیں کرپائے گی اور انڈیا الائنس کی حکومت بنائے گی۔
وزیراعظم مودی پرحملہ آور ہیں تیجسوی یادو
تیجسوی یادو اس بار کے لوک سبھا الیکشن میں وزیراعظم مودی پر حملہ آور رہے ہیں۔ تیجسوی یادو نے حال کی ایک ریلی میں کہا، سب سے بڑا موضوع بے روزگاری، غریبی اور مہنگائی کا ہے، لیکن ہمارے وزیراعظم نریندر مودی غریبی، بے روزگاری اور مہنگائی پر بات نہیں کرتے۔ یہاں آکر مٹن، مچھلی، منگل سوتر، مندر-مسجد وغیرہ بولتے ہیں کہ لالٹین والا مجرا کرتا ہے۔ آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ وزیراعظم نے وقارکوگرانے والی بات کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…