قومی

Telangana assembly elections: کےسی آر کے ہیلی کاپٹر میں آئی تکنیکی خرابی،بال بال بچے وزیر اعلی

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے. چندر شیکھر راؤ آج ایک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کے سی آر کے ہیلی کاپٹر کے دیوکدرا کے لیے ٹیک آف کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو واپس کھیتوں کی طرف موڑ دیا اور اسے بحفاظت لینڈ کیا۔ اب حلقہ میں کے سی آر کے انتخابی مہم کے دورے کے لیے ایوی ایشن کمپنی کی جانب سے ایک اور ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ’’تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو ٹیک آف کے 10 منٹ بعد واپس وزیراعلیٰ کے فارم ہاؤس پر اترنا پڑا‘‘۔ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے، “الرٹ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو سی ایم کے سی آر کے فارم ہاؤس کی طرف موڑ دیا اور اسے بحفاظت لینڈ کیا۔” اس میں کہا گیا ہے کہ ایک اور ہیلی کاپٹر جلد ہی فارم ہاؤس پہنچ جائے گا اور راؤ شیڈول کے مطابق دن کی انتخابی ریلیاں جاری رکھیں گے۔

تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ اور چیف منسٹر کے. چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) اور ان کے سابق ساتھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ایٹلا راجندر کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

 وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے 2018 اور 2014 میں بھی گجویل سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 2018 میں کانگریس کے وی پرتاپ ریڈی کو 50,000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ 2014 میں بھی پرتاپ ریڈی نے کے سی آر کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور انہیں تقریباً 20,000 ووٹوں کے فرق سے شکست ہوئی تھی۔

Amir Equbal

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

16 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

31 mins ago