قومی

PM Modi on Teachers’ Day: ٹیچرس ڈے پر وزیراعظم نریندر مودی کا قوم کے معماروں کو خراج تحسین، اساتذہ کے جذبے اور قربانی کو قوم کے روشن مستقبل کی بنیاد قرار دیا

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اساتذہ کے دن کے موقع پر عوام کو، خصوصاً محنتی اساتذہ کو، مبارکباد دی اور کہا کہ ذہنوں کو سنوارنے میں اساتذہ کی لگن ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا: “تمام محنتی اساتذہ کو، اور سب کو، ٹیچرس ڈے کی ڈھیر ساری مبارکباد! ذہنوں کو سنوارنے میں اساتذہ کی لگن ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ ان کی وابستگی اور ہمدردی قابلِ ستائش ہیں۔‘‘ وزیراعظم مودی نے اس موقع پر بھارت رتن سے نوازے گئے ممتاز عالم اور استاد ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی زندگی اور خیالات کو بھی یاد کیا، جن کی یوم پیدائش ہر سال 5 ستمبر کو اساتذہ کے دن کے طور پر منائی جاتی ہے۔

ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی خدمات

ٹیچرس ڈے ہر سال 5 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ یہ دن ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو 1888 میں پیدا ہوئے۔ وہ آزاد بھارت کے پہلے نائب صدر (1952-1962) اور دوسرے صدر (1962-1967) تھے۔ وہ ایک ممتاز محقق، فلسفی اور معلم تھے جنہوں نے تعلیم کو سماجی ترقی کا بنیادی ستون قرار دیا۔

قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے ملاقات

جمعرات کو وزیراعظم نے اس سال کے قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اساتذہ کے کردار کو سراہا اور طلبہ میں خود انحصاری کا جذبہ پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا: ’’بعض اوقات ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا کہ غیر ملکی مصنوعات ہمارے گھروں میں کیسے داخل ہو گئی ہیں۔ بچوں کو چاہیے کہ وہ ایک دن میں استعمال ہونے والی تمام غیر ملکی اشیاء کی فہرست بنائیں۔ آپ ایک پوری نئی نسل کو بیدار کر سکتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے خوش قسمتی ہے کہ ہم وہ کام مکمل کریں جو مہاتما گاندھی نے ہمارے لیے چھوڑا۔‘‘

گرو-ششیہ روایت اور قومی خدمت

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ایوارڈ یافتہ اساتذہ کا انتخاب ان کی محنت اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے بھارت کی قدیم ’گرو-ششیہ‘ روایت کو قومی خدمت کا درجہ دیتے ہوئے کہا: ’’ایک ماں جنم دیتی ہے اور ایک گرو زندگی دیتا ہے۔ آج جب ہم ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی سمت بڑھ رہے ہیں تو یہ گورو-ششیہ روایت ہماری سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے۔ اساتذہ ایک مضبوط قوم اور بااختیار سماج کی بنیاد ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

13 hours ago