تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے لیڈرکے رویندرکمار نے واضح کردیا ہے کہ آندھرا پردیش میں مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جاتا رہے گا۔ رویندر کما نے کہا کہ ہاں، ہم لوگ اسے جاری رکھیں گے۔ اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔
کے رویندرکمارکی بات اس لئے کافی اہم ہے کیونکہ نریندرمودی اس باربی جے پی کے اعدادوشمارکے سہارے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہیں خاص طورپراتحادی ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو کی ضرورت ہوگی۔ ایسے میں کچھ موضوعات پران سیاسی پارٹیوں کا اختلاف ہونا لازمی ہے۔
مسلم ریزرویشن سے متعلق بی جے پی کی رائے مختلف
لوک سبھا الیکشن 2024 کے دوران وزیراعظم نریندرمودی اوران کی بی جے پی مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے نظرآئے ہیں۔ وہیں انہیں اب جن اتحادیوں (جے ڈی یو-ٹی ڈی پی) کے ساتھ حکومت بنانے کی نوبت آگئی ہے تووہ مسلم ریزرویشن کے کھلے طورپرحامی ہیں۔ کے رویندرکمار2018 سے 2024 تک تیلگودیشم پارٹی کے رکن کے طورپرراجیہ سبھا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ان کی عمر67 سال ہے۔ رویندرکمارآندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے اوانیگاڈا کے رہنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر جمہوریہ سے این ڈی اے وفد کی ملاقات، حکومت بنانے کا پیش کیا دعویٰ
یوسی سی کو ٹی ڈی پی کی حمایت
رویندر کمارکےعلاوہ ٹی ڈی پی کے لیڈررگھورام کرشنا راجواوردوسرے لیڈران سے نئی حکومت میں ٹی ڈی پی کے موقف پرسوال پوچھا گیا۔ اس پرزیادہ ترلیڈران کا ماننا تھا کہ ٹی ڈی پی آندھرا پردیش میں مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن دینا چاہتی ہے۔ حالانکہ ٹی ڈی پی کے اراکین پارلیمنٹ کا پورے ملک میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کے بی جے پی کے رخ پرحمایت دی۔ وہ سی اے اے، این آرسی سے متعلق کافی حد تک متفق ہیں۔ ان کے لئے آندھرا پردیش امراوتی اسٹیٹ انفراسٹرکچراینڈ ڈیولپمنٹ کا موضوع کافی اہم ہے۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…