قومی

Udhayanidhi Stalin Ram Mandir: ’ہم مندر کے خلاف نہیں، لیکن مسجد توڑ کر مندر بنانے کی حمایت نہیں‘ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے بیٹے کا بڑا بیان

یوپی کے ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اوررام للا کی مورتی نصب کی جائے گی۔ اس تقریب کے لئے پورے ملک میں جوش وخروش کا ماحول ہے۔ کیونکہ اس میں وزیراعظم نریندرمودی، آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے کئی سینئرلیڈران شامل ہوں گے۔ ایودھیا میں بڑے پیمانے پراس کی تیاری بھی کی جارہی ہے، لیکن اسی کے ساتھ دوسری طرف کچھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے پران پرتشٹھا سے متعلق سوال بھی اٹھائے گئے ہیں۔ اب اسی ضمن میں تمل ناڈو کے وزیرادھے ندھی اسٹالن نے ایک بارپھربڑا بیان دے دیا ہے، جس سے وہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔

ادے ندھی اسٹالن اپنے بیانوں سے اکثرسرخیوں میں رہتے ہیں۔ اب ادے ندھی اسٹالن نے کہا ہے کہ ہم یا ہماری پارٹی کے لیڈرکسی بھی مندرتعمیر کے خلاف نہیں ہیں، ہاں لیکن ہم اس مقام پر مندر بنانے کی حمایت نہیں کرتے ہیں، جہاں ایک مسجد کو منہدم کردیا گیا تھا۔ ان کا اشارہ ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کی طرف تھا، جہاں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب رام مندر کی تعمیر ہور ہی ہے۔

مذہب اور سیاست کو ایک ساتھ نہ ملائیں

تمل ناڈو کے وزیرادے ندھی اسٹالن نے یہ بھی کہا کہ جیسا کہ ہمارے لیڈرنے کہا تھا کہ مذہب اور سیاست کو نہ ملائیں۔ ہم اب بھی اس پرقائم ہیں۔ ہم کسی بھی مندر کے خلاف نہیں ہیں، لیکن جہاں پہلے مسجد تھی، اسے منہدم کرکے جو مندربنائی گئی ہے، اس کی حمایت نہیں کرسکتے۔

سناتن پربیان دے کرسرخیوں میں آئے تھے ادے ندھی اسٹالن

ادے ندھی اسٹالن تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اور نوجوان امورکے وزیرہیں۔ انہوں نے پہلے سناتن مذہب سے متعلق بھی متنازعہ بیان دیا تھا۔ دو ستمبر کو انہوں نے ایک تقریب کے دوران سناتن مذہب کو ڈینگو، ملیریا، کورونا جیسی بڑی بیماریوں سے جوڑا تھا۔ ادے ندھی اسٹالن کے اسی متنازعہ بیان کے خلاف بی جے پی لیڈران نے بھی سخت حملہ بولا تھا۔ یہاں تک کہ معاملہ عدالت میں بھی جاچکا ہے۔ ادے ندھی اسٹالن نے کہا تھا کہ ڈینگو، ملیریا، کورونا سے مقابلہ نہیں بلکہ ان کو ختم کرنا ہوتا ہے۔ ان کے اس بیان پرپٹنہ کورٹ نے سمن بھی جاری یا ہے اور 13 فروری کو عدالت میں حاضرہونے کے لئے کہا گیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Greater Noida Wall Collapsed: گریٹر نوئیڈا میں بارش سے مکان کی دیوار گری چھ بچے دب گئے، تین کی دردناک موت

پولیس افسر نے بتایا کہ کھوڈانا گاؤں کے رہائشی صغیر کے گھر میں دیوار گرنے…

2 hours ago

Kakuda OTT Release Date: سوناکشی سنہا شادی کے بعد پہلی بار ‘کاکوڈا’ میں آئیں گی نظر، جانئے فلم کب اور کہاں ہوگی ریلیز ؟

فلم کاکودا ایک ہارر کامیڈی فلم ہوگی جس میں سوناکشی سنہا اور رتیش دیش مکھ…

3 hours ago

Vegetable Price: سبزیوں کی قیمتیں مسلسل کیوں بڑھ رہی ہیں؟جانئے کیا سبزیوں کی قیمتیں ہو سکتی ہیں کم

یوں تو گرمیوں میں سبزیوں کی قلت عام سی بات ہے لیکن اس سال قلت…

4 hours ago

Mohan Bhagwat At Mukesh Ambani House: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پہنچےمکیش امبانی کے گھر ؟ جانئے تفصیلات

بتایا جا رہا ہے کہ اننت امبانی کی شادی سے پہلے تمام بڑے وی آئی…

5 hours ago

T20 World Cup 2024: سیمی فائنل میں ہارنے پر بٹلر نے کہا  میچ ان کے ہاتھ سے کیوں نکل گیا،جانئے کیا ہے اس کی وجہ

جوس بٹلر نے میچ کے بعد ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “ہم نے…

5 hours ago