قومی

Tamil Nadu Elections: تمل ناڈو انتخابات: کانگریس پارٹی نے 27 امیدواروں کی جاری کی فہرست، ریاستی صدر سری پیروُمبدور سیٹ سے امیدوار مقرر

اے آئی سی سی نے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے جمعہ کو 27 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جاری فہرست کے مطابق، پونّیری (ایس سی) سے دورائی چندر شیکھر، ویلاچیری سے جے ایم ایچ آسن مولانا، سری پیروُمبدور (ایس سی) سے کے. سیلواپیرنتھاگئی، شولنگور سے اے ایم منیرتنم، اُتھانگرائی (ایس سی) سے آر کُپّو سامی، کرشناگری سے ڈاکٹر اے چیلا کمار، پیناگارم سے جی کے ایم تمل کمارن، اَتّور (ایس سی) سے ایس کے ارتھناری، ایروڈ (ایسٹ) سے گوپیناتھ پلنیاپن، اُدھگامنڈلم سے بی رام چندرن، کاوُندمپالیم سے کے پی سوریہ پرکاش اور سنگنلّور سے ایم وی سری نواس نائیڈو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

کہاں سے کون ہوگا پارٹی کا امیدوار؟

اس کے علاوہ پارٹی نے تھورائی یور (ایس سی) سے ایم وچو لینن پرساد، کڈّالور سے اے ایس چندر شیکھرن، مئیلاڈوتھرائی سے جمال یونس محمد، ارنتھانگی سے ٹی رام چندرن، کارائکُڈی سے ایس منگُڈی، اُسیلم پٹّی سے ٹی سروانا کمار، سیوکاسی سے گنیشن اشوکن، ترووادانا سے راما کرومانی کم، سری ویکنٹم سے ایس اورواشی امیرتھ راج، سنکرنکوول (ایس سی) سے سنگئی گنیشن، امباسمودرم سے وی پی دورائی، نانگونیری سے روبی منوہرن، کولاشیل سے ڈاکٹر تھاراگئی کتھبرٹ، ولاوان کوڈ سے ٹی ٹی پروین اور کِلّیور سے ایڈووکیٹ ایس راجیش کمار کو ٹکٹ دیا ہے۔

تمل ناڈو میں کل 234 اسمبلی نشستیں

یہ فہرست اے آئی سی سی کے جنرل سیکریٹری کے. سی. وینوگوپال کے دستخط سے جاری کی گئی ہے۔ تمل ناڈو میں کل 234 اسمبلی نشستیں ہیں۔ حکمراں ڈی ایم کے کی قیادت والے سیکولر پروگریسو الائنس میں کانگریس کو 28 نشستیں دی گئی ہیں، جن میں سے 27 پر امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ میلور نشست پر ابھی فیصلہ باقی ہے۔

اسمبلی انتخابات 23 اپریل کو جبکہ نتائج 4 مئی کو آئیں گے

فہرست جاری ہونے کے بعد کانگریس کارکنان میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ ان امیدواروں میں مقامی سطح پر مضبوط گرفت رکھنے والے لیڈر شامل ہیں، جو اتحاد کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس بار تمل ناڈو میں مقابلہ سہ رخی ہونے کا امکان ہے۔ ایک طرف ڈی ایم کے-کانگریس اتحاد ہے، دوسری طرف این ڈی اے یعنی اے آئی اے ڈی ایم کے-بی جے پی-پی ایم کے اتحاد، جبکہ تیسری جانب تملگا ویتری کچی جیسی نئی سیاسی طاقت میدان میں ہے۔ اس سے قبل بی جے پی نے بھی جمعہ کو 27 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Harjinder Kaur, Indian Weightlifterہرجندر کور کبڈی چھوڑ کر ویٹ لفٹنگ کو بنایا اپنا میدان، مسلسل 2 کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے جیتے میڈل

پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…

40 minutes ago

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

1 hour ago