قومی

Bengal Election 2026: مغربی بنگال کو بنگلہ دیش نہیں بننے دوں گا —متھن چکرورتی کا بیان وائرل

نئی دہلی :متھن چکرورتی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے پیش نظر ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کو “بنگلہ دیش بننے نہیں دیں گے”۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی ان دنوں انتخابی مہم میں سرگرم ہیں اور ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔متھن چکرورتی نے کہا، “جب تک میرے جسم میں خون کی ایک بوند بھی باقی ہے، کوئی بھی مغربی بنگال کو بنگلہ دیش نہیں بنا سکتا۔” انہوں نے ووٹر لسٹ اور خصوصی گہری نظرثانی (SIR) کے معاملے پر ترنمول کانگریس کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ غیر قانونی دراندازی ریاست کے لیے بڑا مسئلہ بن چکی ہے، جس سے مقامی لوگوں، خاص طور پر مسلم برادری کے روزگار اور حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

اوویسی کو بتایا “حقیقی لیڈر”

متھن چکرورتی نے اسد الدین اویسی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں “حقیقی لیڈر” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اویسی تعلیم یافتہ ہیں اور بہترین انداز میں بولتے ہیں ۔ متھن چکرورتی  نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ ان عناصر کے خلاف ہے جو ملک کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں مدرسوں کو 5713 کروڑ روپے دیے گئے، لیکن اس کے باوجود حالات خراب ہیں اور صفائی کی ضرورت ہے۔

مقامی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی حمایت

متھن چکرورتی نے پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مقامی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ جیت کے لیے اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار مقامی چہروں کو میدان میں اتارا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام سے بہتر رابطہ قائم کر سکیں۔

غیر قانونی دراندازی بڑا مسئلہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے متھن چکرورتی نے کہا کہ مغربی بنگال میں غیر قانونی دراندازی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی کمیونٹیز، خاص طور پر مسلمانوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، کیونکہ انہیں ملازمتوں اور سرکاری سہولیات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔متھن چکرورتی نے کہا کہ مقامی مسلم برادری کو وہ سہولیات نہیں مل پا رہیں، جن کے وہ حقدار ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنا ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

19 minutes ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

59 minutes ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

1 hour ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

1 hour ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

2 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

2 hours ago