قومی

T20 World Cup 2026: آئی سی سی کا حتمی فیصلہ، بنگلہ دیش ٹی-20 ورلڈ کپ سے باہر، اب ان 20 ٹیموں کے درمیان ہوگا مقابلہ

ICC T20 World Cup 2026: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے متعلق ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان اورسری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنا منٹ سے بنگلہ دیش ٹیم کو باہرکردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اس رخ کی وجہ سے لیا گیا ہے، جس میں انہوں نے ہندوستان میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی نے نئی ٹیم کا نام بھی طے کرلیا ہے، جو بنگلہ دیش کی جگہ ٹورنا منٹ کا حصہ بننے والی ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ پرآئی سی سی کا بڑا اعلان

ٹورنامنٹ کی شروعات فروری 2026 سے ہونی والی ہے اوربنگلہ دیش نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان میں اپنے میچ نہیں کھیلنے کی بات کہی تھی۔ بی سی بی نے مسلسل اس موضوع پرسخت رویہ اپنایا اورآئی سی سی سے ہندوستان کے باہرمیچ شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن آئی سی سی نے اسے ٹھکرا دیا۔ آئی سی سی نے واضح کیا کہ ٹورنامنٹ کے ضوابط کے مطابق، سبھی ٹیموں کو مقررہ مقامات پرکھیلنا ہوگا۔ اس صورتحال میں آئی سی سی کوبنگلہ دیش کوباہرکرنے کا سخت قدم اٹھانا پڑا ہے۔

آئی سی سی نے ای میل کے ذریعہ دی جانکاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کوایک ای-میل بھیج کراپنے فیصلے کی جانکاری دے دی ہے۔ بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو باضابطہ طور پرشامل کیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ گروپ سی کا حصہ بنی ہے۔ اس گروپ میں اب انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال، اٹلی اوراسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل رہیں گی۔ اسکاٹ لینڈ کا سلیکشن آئی سی سی کی ٹیم رینکنگ کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔ وہ ان ٹیموں میں سب سے اوپرتھی، جوکوالیفائرراونڈ سے باہرہوگئی تھیں۔

اسکاٹ لینڈ کے میچوں کا شیڈول

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اپنی مہم کی شروعات 7 فروری کو ویسٹ انڈیزکے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے کے ساتھ کرے گی۔ اس کے بعد 9 فروری کواس کا سامنا اٹلی سے ہوگا۔ وہیں، 14 فروری کواسکاٹ لینڈ کی ٹیم انگلینڈ سے مدمقابل ہوگی۔ اس کے بعد وہ اپنا آخری گروپ میچ نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ اسکاٹ لینڈ کا یہ ساتواں ٹی-20 ورلڈ کپ ہوگا۔ اس سے پہلے 6 ایڈیشن میں اس نے کل 22 میچ کھیلے ہیں اورصرف 7 میچ جیتے ہیں۔ ایسے میں اسکاٹ لینڈ کی نظراس بڑے موقع کا فائدہ اٹھانے پرہوگی اورزیادہ سے زیادہ میچ جیتنے کے لئے میدان پراترے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

12 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

24 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

47 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago