قومی

National Girl Child Day: وزیراعظم نریندر مودی نے نیشنل گرل چائلڈ ڈے پر پیش کی مبارکباد

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم مودی نے لکھا کہ نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر ہم بچیوں کے لیے باوقار زندگی، مواقع اور امید کو یقینی بنانے کے اپنے اٹل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں ہم نے بچیوں کی بہتر تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور صحت کی سہولیات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس سے ایسا ماحول بنا ہے جہاں بچیاں ترقی کر سکتی ہیں اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اس سے قبل خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر انپورنا دیوی نے بھی نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر ملک کی بیٹیوں کو روشن مستقبل کے لیے بے شمار نیک تمنائیں پیش کیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا، ’’بالیکا دیوو بھَوَہ۔ بچیاں معاشرے کی طاقت اور ترقی کی بنیاد ہیں۔ ان کی تعلیم، تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنانا ایک بااختیار قوم کی شناخت ہے۔”

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت بچیوں کی ہمہ جہت ترقی، تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے مسلسل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر آئیے ہم سب یہ عہد کریں کہ ہر بچی کو اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کا موقع دیں اور ایسا محفوظ، شمولیتی اور باعزت ماحول قائم کریں جہاں وہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر تمام بیٹیوں کو روشن مستقبل کے لیے بے شمار نیک تمنائیں۔ آئیے آج اس موقع پر ہم سب بچیوں کی تعلیم، تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے عزمِ نو کریں۔

واضح رہے کہ بھارت میں بچیوں کے حقوق، تعلیم، صحت، غذائیت اور ان کی مجموعی فلاح و بہبود پر زور دینے کے لیے نیشنل گرل چائلڈ ڈے ہر سال 24 جنوری کو منایا جاتا ہے۔

سنہ 2008 میں خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) کے ذریعے شروع کیا گیا یہ دن لڑکے اور لڑکی کے درمیان امتیاز کے بارے میں بیداری بڑھانے، مساوی مواقع کو فروغ دینے اور ایسا ماحول بنانے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں بچیاں بااختیار شہری کے طور پر آگے بڑھ سکیں۔ یہ ملک کے روشن اور زیادہ منصفانہ مستقبل کی تعمیر میں بچیوں کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ پہل بھارت کے خواتین کی قیادت میں ترقی اور سنہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کے ساتھ مؤثر طور پر ہم آہنگ ہے۔

نیشنل گرل چائلڈ ڈے بچیوں کے سامنے مسلسل موجود صنفی امتیاز، ماں کے رحم میں بچیوں کا قتل، بچوں کے جنسی تناسب سے جڑی مشکلات، کم عمری کی شادی، اور تعلیم و صحت تک رسائی میں رکاوٹوں جیسی عدم مساوات کو دور کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ دن سماج کی سوچ میں تبدیلی لا کر بچیوں کو مساوی اہمیت اور احترام دینے پر زور دیتا ہے، جس سے ان کی مجموعی ترقی کو فروغ ملے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

5 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

5 hours ago