قومی

Swachchhta Pledge Conducted at HBCH & RC Punjab: ایچ بی سی ایچ اور آر سی پنجاب میں ملازمین کو سوچھتا کا حلف دلایا گیا

سوچھ بھارت مہم کے تحت: HBCHRC پنجاب میں سوچھ بھارت مہم صفائی کا حلف دلایاگیاہے۔سوچھ بھارت مہم کے موقع پر، ہومی بھابھا کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (HBCHRC)، پنجاب نے آج صبح اپنے نیو چنڈی گڑھ اور سنگرور یونٹس میں صفائی کی حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا۔تمام ملازمین نے اس تقریب میں شرکت کی جس کی قیادت ڈائریکٹر، ایچ بی سی ایچ آر سی، پنجاب نے کی، جنہوں نے صحت مند ماحول بنانے میں صفائی اور حفظان صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک  زبردست تقریر کی۔جس دورن انہوں نے کہا کہ  سوچھ بھارت مہم ایک اہم قومی تحریک ہے جس کا مقصد صفائی اور پائیداری کو فروغ دینا ہے، اور ہسپتال کو اس اقدام کا حصہ بننے پر فخر ہے۔HBCH&RC پنجاب اپنے عملے، مریضوں اور کمیونٹی کی صحت اور بہبود میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے صاف اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

وہیں دوسری جانب وزیر اعظم  نریندر مودی کو آج سوچھ بھارت مشن کے 10 سال مکمل ہونے پر مختلف عالمی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے۔ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح سوچھ بھارت مشن نے وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں بہتر صفائی ستھرائی کے ذریعہ ہندوستان کو نمایاں طور پر تبدیل کیا ہے۔

وزیر اعظم نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کی  نیک خواہشات پر مائی گوو کے ذریعہ ایکس پر ایک پوسٹ  کا اشتراک کیا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے پی ایم نریندر مودی کی ستائش کی اور سوچھ بھارت مشن کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے تبدیلی کے اس اقدام کے ذریعہ  پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں کی گئی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی، جو ایک صاف ستھرے اور صحت مند قوم کو فروغ دینے کے لیے برادریوں کو متحرک کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

46 mins ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

2 hours ago

Congress blamed PM Modi: ملک نے 10 سال سے صرف جملوں کو برداشت کیا، وزیراعظم صرف اپنے سرمایہ داردوستوں کے لئے فکر مند: کانگریس

کانگریس لیڈر سپریا شری نیت نے وزیراعظم مودی پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ…

3 hours ago