قومی

Suspicious death of Ballia’s Dr. Venkatesh in jail: وارانسی کی ضلع جیل میں قید ڈاکٹر وینکٹیش کی مشتبہ حالات میں موت پر اٹھے سوالات، بیوی نے جیل انتظامیہ پر لگائے سنگین الزامات

بنارس (وارانسی) کی ضلع جیل میں قید ڈاکٹر وینکٹیش کی دوران حراست موت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ متوفی کی اہلیہ پرینکا نے جیل انتظامیہ اور جیل کے ڈاکٹر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو بروقت علاج اس لیے نہیں دیا گیا کیوں کہ انھوں نے جیلر کو دس ہزار روپے رشوت نہیں دی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر وینکٹیش کو 12 جون کو ضلع بلِیا کے بانسڈیہہ اسپتال میں وِجیلینس ٹیم نے مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انھیں وارانسی کی ضلع جیل منتقل کر دیا گیا۔ گرفتاری کے وقت انھوں نے صحت کی خرابی کی شکایت کی تھی اور بتایا کہ وہ شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں سے جوجھ رہے ہیں۔

میرے شوہر کا سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے: متوفی ڈاکٹر کی اہلیہ

ڈاکٹر وینکٹیش کی اہلیہ پرینکا کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دن یعنی 16 جون کو ان کے شوہر کی طبیعت بگڑ گئی۔ انھوں نے حکام سے بار بار درخواست کی کہ انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے، لیکن رشوت نہ دینے کے باعث ان کی بات نہیں سنی گئی۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ لوگ رشوت مانگ رہے تھے اور ہم رشوت نہیں دے پا رہے تھے۔ ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا، اس لیے ہم رشوت نہیں دے سکے۔ جیلر اور جیل کے ڈاکٹر دونوں پیسہ مانگ رہے تھے۔۔۔۔میرا ماننا ہے کہ ایک سازش کے تحت اور جان بوجھ کر میرے شوہر کا قتل کیا گیا ہے۔‘‘

ڈاکٹر وینکٹیش کو بعد ازاں کبیر چوراہا کے ضلعی اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دیا۔ اسپتال کے ڈاکٹر جیش مشرا کے مطابق ’’متوفی کو جب یہاں لایا گیا، تب تک وہ مر چکے تھے اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے میں رکھوا دیا گیا۔‘‘ دریں اثنا متوفی کی اہلیہ پرینکا نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے جیل میں دوائیں پہنچائیں، مگر حکام نے یقین دہانی کے باوجود مناسب طبی امداد فراہم نہیں کی۔ اپنی بیوی سے ملاقات کے وقت ڈاکٹر وینکٹیش نے خود کہا تھا کہ ’’میں اب نہیں بچوں گا۔‘‘

ڈاکٹر وینکٹیش کو رشوت لینے کے جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا تھا: امریندر رائے

ایک مقامی شخص امریندر رائے نے بھی، جو ڈاکٹر وینکٹیش کو ذاتی طور پر جانتے تھے، ملاقات کے دوران ان کی بگڑتی ہوئی حالت کو بیان کرتے ہوئے کہا ’’ان کا چہرہ سرخ تھا، جیسے پان کھایا ہو اور وہ ٹھیک سے بیٹھ بھی نہیں پا رہے تھے۔‘‘ امریندر رائے کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر وینکٹیش کو جھوٹے رشوت کے کیس میں پھنسانے کی سازش کی گئی کیوں کہ وہ اپنے مریضوں کو سرکاری دوا کا استعمال کرنے کی ہدایت کرتے تھے، جس سے میڈیکل اسٹور مالکان ناراض تھے۔

دوسری طرف جیل انتظامیہ کا موقف ہے کہ قیدی کی طبیعت بگڑنے پر اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔ تاہم متوفی کی بیوی اور قریبی افراد کے الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ یہ معاملہ اب انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، اور دیکھنا ہوگا کہ آیا ان الزامات پر کوئی غیر جانبدارانہ تحقیقات عمل میں آتی ہے یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

نئی دہلی :سی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے شہریوں سے ترنگا لے کر…

15 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

9 hours ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

10 hours ago