ایران نے امریکہ اور اسرائیل سے بات چیت کے لئے گارنٹی مانگی ہے۔
اسرائیل اورایران کے درمیان جاری جنگ اپنے ساتویں روز میں پہنچ گیا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بڑے شہروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے پرمیزائل اورڈرون داغ رہے ہیں۔ ایک لائیوخطاب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اعلان کیا کہ قوم متحد رہے گا اورباہری دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ اس کے بعد ایران اوراسرائیل میں حملے مزید تیز ہوگئے ہیں۔
ایران نے اسرائیل کے سوروکا اسپتال پربیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا ہے۔ میزائل حملے کی وجہ سے اسپتال اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے جب حملہ کیا تواسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔ لاکھوں اسرائیلی اس وقت شیلٹر کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ ایران میں 12 گھنٹوں سے انٹرنیٹ پوری طرح سے بند ہے۔ اسرائیل نے ایران پرسائبرحملہ بھی کیا تھا۔ اس کی وجہ سے انٹرنیٹ بند کردیاگ یا ہے۔
ایران میں کئی مقامات پرپھرسے حملے کی تیاری
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے فورڈوفیول اینرچمنٹ پلانٹ پرحملہ سے متعلق کافی خوش ہیں۔ اب ایران میں ایک ہی ساتھ کئی مقامات پر حملہ ہوسکتا ہے۔ اے بی سی نیوزکی رپورٹ کے مطابق، اس کی منصوبہ بندی پہلے سے ہی چل رہی تھی۔
ااسرائیل نے ایران کے فوجی ٹھکانوں پرکیا حملہ
اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے بتایا کہ اس نے 60 فائٹرایئرکرافٹ کے ذریعہ تہران پرحملہ کردیا ہے۔ اسرائیل نے یورونیم اینرچمنٹ سائٹ کونشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 20 سے زیادہ ایرانی فوجی ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے وسط ایران میں اراق نیوکلیئر فیسلٹی کے آس پاس دوکلومیٹرتک خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی ہوگی میٹنگ
اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یواین ایس سی) جمعہ کے روزایک ایمرجنسی میٹنگ کرے گی۔ ایران نے میٹنگ کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں امریکہ کی راست شراکت ہے اوراس کی وجہ سے صورتحال خطرناک شکل اختیارکرتی جا رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پرحملے کے منصوبے کو ذاتی طورپرمنظوری دی، لیکن آخری حکم کوروک رکھا ہے۔ ایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ جاری رہنے کے سبب، صدرٹرمپ کئی متبادل پرغورکررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…